پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں لگائی گئی شیٹ طوفان کا زور برداشت نہ کرسکی اور پھٹ گئی افتتاح سے قبل ہی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں استعمال ہونیوالے مٹیریل کے خراب ہونے کی وجہ سے معیار پر سوالات اٹھ گئے ہیں
پشاو رکے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر دسمبر 2017سے جاری ہے اور اسے رواں برس مکمل کیاجانا ہے اس وقت سٹیڈیم میں زیادہ تر کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اسکی تکمیل جلد ہوجائیگی
تاہم اس کے افتتاح سے قبل ہی سٹیڈیم کی تعمیر میں استعمال مٹیریل پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر شیٹ لگائی گئی ہے جو بارش اور دھوپ سے تماشائیوں کو محفوظ رکھے گی تاہم وہ شیٹ پشاور میں چند روز قبل آنیوالے طوفان کا زور ہی برداشت نہ کرسکی اور کئی مقامات پر پھٹ گئی ہے
اب تک اس شیٹ کی مرمت بھی شروع نہیں کی جا سکی ہے جس کے باعث اس کے مزید پھٹنے کا بھی اندیشہ ہے اور مزید خراب ہونے سے اسکی تبدیلی یا مرمت پر اضافی خرچہ بھی آئے گا۔