خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں شامل وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے اختیارات نہ ملنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی ہے اور واضح کیا ہے کہ آئندہ کابینہ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے سامنے مسائل رکھیں گے اگر ہمیں کام کرنے نہ دیا گیا تو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے پورے محکمہ کو ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ وزیر ٹرانسپورٹ سے تعاون نہ کریں بطور نگران وزیر روزمرہ کے امور چلانا میرا اختیار ہے تاہم سیکرٹری سمیت کوئی بھی محکمہ کا ملازم تعاون نہیں کررہا ایسے میں کیوں کسی اور کا مسئلہ اپنے سر پر اٹھا لیں؟

شاہد خٹک نے کہا کہ چند محکموں کے سیکرٹری بہترین معاونت کررہے ہیں تاہم کئی محکموں کے سیکرٹری کام کرنے نہیں دے رہے ایسے میں آئندہ کابینہ اجلاس میں یہ تمام مسائل رکھے جائیں گے اگر کام کرنے کا اختیار نہ دیا گیا تو مجبورا استعفی دیں گے۔

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں