پشاور میں منزل فاؤنڈیشن نے پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر خواجہ سراؤں کے لیے ایک خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔
یہ پروگرام منزل فاؤنڈیشن کی جانب سے خواجہ سراؤں کی بہبود اور ان کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ فاؤنڈیشن گذشتہ 5 سال سے مسلسل خواجہ سراؤں کے لیے جشن آزادی کے پروگرام منعقد کر رہی ہے اور اس سال بھی اس روایت کو جاری رکھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد خواجہ سراؤں کو صنفی تشدد کے خلاف آگاہ کیا گیا۔ منزل فاؤنڈیشن کی فاؤنڈر اور خیبر پختونخواخواجہ سراء کمیونٹی کی صدر ارزو خان نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد خواجہ سراؤں میں یہ پیغام دینا ہے کہ وہ بھی اس ملک کے برابر کے شہری ہیں اور انہیں بھی آزادی حاصل ہے کہ وہ آزادانہ طور پر ہر خوشی کا اظہار کریں۔

آرزو خان نے مزید کہا کہ صنفی تشدد ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے تمام طبقات کو آگے آنا ہوگا۔ منزل فاؤڈیشن نے خواجہ سراؤں کو بتایا کہ اگر ان کے ساتھ کوئی صنفی تشدد یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ کس ادارے میں رپورٹ کر سکتے ہیں۔

اس پروگرام میں 30 سے زائد خواجہ سراؤں نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر ملی نغمے گائے۔ خواجہ سراؤں نے منزل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اگاہںی پروگرام انہیں بہت حوصلہ دیتے ہیں اور ان کے لئے حوصلہ افزائی کا باغث بنتے ہیں۔

منزل فاؤنڈیشن نے خواجہ سراؤں کو یہ بھی بتایا کہ وہ صنفی تشدد اور کسی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے صورت میں کن سراکاری اور غیر سرکاری اداروں میں رپورٹ درج کر سکتے ہیں۔

یہ پروگرام پشاور میں خواجہ سراؤں کی بیرادری کے لیے ایک اہم سنگ میل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے سیشن اور پروگرامات نہ صرف خواجہ سراؤں کو آگاہی مہیا کرتے ہیں بلکہ انہیں یہ بھی یقین دلاتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ منزل فاؤنڈیشن کی یہ کوششیں قابل ستائش ہیں ۔ منزل فاؤنڈیشن کے سٹاف نے بتایا کہ امید ہے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

شاہ خالد شاہ جی
شاہ خالد شاہ جی کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے۔ اور پچھلے 15 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہے۔ وہ ایک ایوارڈ ہافتہ تحقیقاتی جرنلسٹ ہے اور مختلف نیوز ویب سائٹس، اخبارات، جرائد اور ریڈیوز کے لئے رپورٹینگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ شاہ جی زراعت، تعلیم، کاروبار۔ ثقافت سمیت سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہا ہے لیکن اس کا موسمیاتی تبدیلی ( کلائیمیٹ چینج ) رپورٹنگ میں وسیع تجربہ ہے۔ جس کے زریعے وہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوششوں میں مصرف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں