امریکی حکومت نے اقتصادی نمُو اور ترقی میں معاونت کے لیے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں "زمین میلہ” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضم شدہ علاقوں میں زمین کی رجسٹریشن میں عوامی دلچسپی کی حوصلہ افزائی کرنا، زمین کی رجسٹریشن کے زیادہ قابل رسائی اور آسان طریقہ کار کو متعارف کروانا اور صوبے کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔

وفاق کے زیر انتظام سابقہ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا صوبے کے ساتھ انضمام کے بعد، خیبرپختونخوا حکومت اور ترقیاتی شراکت دار زمین کی رجسٹریشن اور رئیل اسٹیٹ کے تصور کو دوبارہ اجاگر کرکے معاشی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ "زمین میلہ” نے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری، حکومت، میڈیا اور مقامی آبادیوں کے اہم افراد کو ان شعبوں میں زمین کی رجسٹریشن اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال اور فروغ دینے کے لیے اکٹھا کیا۔

امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے اقتصادی ترقی میں مدد کے لیے امریکی حکومت کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہم ایک ساتھ مل کر ایک ایسے مستقبل کی طرف کام کر رہے ہیں جہاں خیبر پختونخواہ کا ہر فرد، خاص طور پر ضم شدہ علاقوں میں، ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکے”۔

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو، حکومت خیبر پختونخوا کاشف ندیم نے بھی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہر کاروباری آغاز یا ضم شدہ علاقوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری – چیلنجوں کے باوجود – خیبر پختونخوا کے لیے امید کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہم ان اضلاع کے لیے ایک معاون ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بڑھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے زمین کا تصفیہ پروگرام اس کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔”

خیبرپختونخوا کے لیے امریکی حکومت کی حمایت 2008ء سے ترقیاتی امداد میں ایک اعشاریہ سات بلین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کے ذریعے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ پائیدار مصروفیت خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری کی نشاندہی کرتی ہے، جو خطے کی ترقی اوراس عمل کو آگے بڑھانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

شاہ خالد شاہ جی
شاہ خالد شاہ جی کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے۔ اور پچھلے 15 سالوں سے صحافت سے وابستہ ہے۔ وہ ایک ایوارڈ ہافتہ تحقیقاتی جرنلسٹ ہے اور مختلف نیوز ویب سائٹس، اخبارات، جرائد اور ریڈیوز کے لئے رپورٹینگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ شاہ جی زراعت، تعلیم، کاروبار۔ ثقافت سمیت سماجی مسائل پر رپورٹنگ کررہا ہے لیکن اس کا موسمیاتی تبدیلی ( کلائیمیٹ چینج ) رپورٹنگ میں وسیع تجربہ ہے۔ جس کے زریعے وہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی کوششوں میں مصرف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں