تحریر زاکر آفریدی

خیبر پختونخوا نے عوام کو مقرر وقت میں عوامی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ نافذ کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو حکومتی اداروں کی سروس عوام کو صحیح طریقے سے پہنچ سکے اور متعلقہ ادارے عوام کو مقرر وقتوں میں خدمات پہنچا سکے اور ان سرکاری متعلقہ محکموں کی اکاؤنٹ ٹیبیلیٹی بھی ہوسکے۔

جس کے تحت اب اہم عوامی خدمات کی تعداد 15سے بڑھا کر 19کردیا گیاہے۔ اس قانون کے تحت تمام سرکاری محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت محکمہ پولیس ایف آئی آر کے فوری اندراج جبکہ انتظامیہ فرد اور اسلحہ لائسنس کے اجراء کا 7دن،پولیس صفائی کے بعد اسلحہ لائسنس 15دن میں اور ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ 10دن میں بنانے کے پابند ہیں۔محکمہ صحت اوپی ڈی میڈیکل سروسز 2گھنٹے ،ایمرجنسی سروسز 30منٹ اور ڈرگ لائسنس 10دن میں جاری کرے گا۔اسی طرح ضلع زکواۃ کمیٹی سے جہیز الائو نس اور دیگر وظائف کی20دنوں میں دینے کا پابند ہے

اس قانون کے تحت کوئی بھی اپنے ضلع میں ضلعی افسر آر ٹی ایس کو درخواست دے سکتے ہیں جن کو سرکاری محکمے میں اپنے مقرر وقت میں کام پراسیس نہیں ہوا ہے فرض کرے کہ آپ کا ڈومیسائل مقرر دس دن میں نہ بن سکا تو شہری ضلع کے ڈی سی کے پاس جاکر ڈومیسائل کے بارے میں دریافت کرسکتا ہے کہ میرا ڈومیسائل نہ بن سکا اگر کوئی شنوائی نہ ہوئی تو شہری ضلع میں موجود آر ٹی ایس افسر کو سادہ پیج پر درخواست دے کر اس کو کمیشن پراسیس کرتے ہیں اور اگر کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کرنے کی صورت میں اس افسر کے خلاف کارروائی ہوتی ہے جس میں ان کو جرمانہ بھی کیا جاتا ہے اور تبدیلی ،تنخواہ کی بندش کی سزا بھی دی جاسکتی ہے اور اب تک اس طرح کے بہت سے کیس میں مجاز افسروں کے خلاف کمیشن نے کاروائی کی ہے اب تک 782 کیس آر ٹی ایس کو رپورٹ ہوئی ہے جن میں 745 کیس کی تحقیقات مکمل کرکے کاروائی کی ہے اور 37 کیس پر کمیشن کا کام جاری ہے جبکہ اب تک 62 افسروں پر جرمانے لگائی گئی ہے

کوئی بھی شہری جو پاکستانی شہری ہوں اور ان کے ساتھ قومی شناختی کارڈ ہوں تو وہ کسی جگہ پر بھی وہ کمیشن کو درخواست دے سکتے ہیں کمیشن کو باہر ملک سے بھی ایک پاکستانی شہری درخواست دے سکتے ہے

خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع اس قانون کا صحیح نفاذ ضم شدہ اضلاع کی ترقی کا ضامن ہے، شہری اس قانون کا ستعمال کرکے اداروں سے بنیادی عوامی خدمات بروقت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس قانون کے تحت سرکاری ادارے شہریوں کو بنیادی خدمات بروقت اور شفاف طریقے سے فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ کمیشن کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں جا کر عام لوگوں کو مفید شہری بننے میں مدد کریں

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں