پشاور میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے، منزل فاؤنڈیشن نے انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن (IEC) مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد خواجہ سراؤں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور معاشرتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ اس ضمن میں، فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور بھر میں معلوماتی مواد جیسے کہ پوسٹرز، بینرز، اور اسٹیکرز تقسیم کیے گئے ہیں، جو مختلف عوامی مقامات، رکشوں، سرکاری دفاتر، نجی عمارات، اور پبلک مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

منزل فاؤنڈیشن کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر آرزوخان کے مطابق، اس مہم کا مقصد خواجہ سراؤں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، خیبر پختونخوا میں تحفظ مراکز کے قیام کے لیے آواز اٹھانا، اور خواجہ سراؤں کے حقوق کے بارے میں معاشرے میں آگاہی اور مثبت تبدیلی لانا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو آگاہ کیا جا سکے گا بلکہ حکومت کو بھی خواجہ سراؤں کے حقوق اور مسائل پر توجہ دلائی جائے گی۔

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی کارکنوں اور فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسی مہمات کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے اور خواجہ سراؤں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں