قبائلی ضلع باجوڑ میں پوری دنیا کی طرح 3 دسمبر عالمی یوم خصوصی افراد کے حوالے سے تنظیم بحالی مغذران (خصوصی افراد) نے خان سبزی منڈی خار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن خار ڈاکٹر صادق علی ،چیئرمین تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کے حضرت ولی شاہ، چیئرمین الھدا سنٹر مولانا علی سردار ، سوشل ویلفیئر باجوڑ کے نمائندہ عبد الروف خان  ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کے جنرل سیکرٹری  تاج محمد خان  ، خار تاجر برادری کے صدر واجد علی شاہ ، سینئر صحافی اور زاہد جان خیریہ بنسٹ کے صدر زاہد جان ،ناظم اسلامی جمیعت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا  وسیم حیدر ،ہلال احمر ضلع باجوڑ کے سکریٹری جاوید اقبال اور خصوصی افراد سمیت باجوڑ کے ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر  اپنے افتتاحی خطاب میں چیئرمین تنظیم بحالی معذوران باجوڑ حضرت ولی شاہ نے تقریب کے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی اور ان کے حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے خصوصی افراد کے مسائل  تفصیل سے بیان کئے اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور ان کے حل کے لئے حکومت اور تمام مخیرحضرات سے تعاون کی اپیل کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی  اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن خار ڈاکٹر صادق علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کے بغیر ہمارا معاشرہ نامکمل ہے اس لئے ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد اپنے آپ کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں بلکہ ہمت اور حوصلے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی معاشرے میں فعال کردار ادا کریں ۔

تقریب سے چیئرمین الھدا سنٹر مولانا علی سردار ، سوشل ویلفیئر باجوڑ کے نمائندہ عبد الروف خان، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کے جنرل سیکرٹری  تاج محمد خان ، خار بازار تاجر برادری کے صدر واجد علی شاہ ، سینئر صحافی اور زاہد جان خیریہ بنسٹ کے صدر زاہد جان ،ناظم اسلامی جمیعت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا  وسیم حیدر ،ہلال احمر ضلع باجوڑ کے سکریٹری جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا اور خصوصی افراد کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

تقریب کے آخر میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع باجوڑ کی جانب سے 17 میل و فی میل خصوصی افراد میں وھیل چئیر تقسیم کیا گیا ۔ جسکی مالیت تقریباً 935000 نو لاکھ پینتیس ہزار روپیہ بنتا ہے ۔ہلال احمر باجوڑ نے پروگرام کے  شرکاء کی طعام کا انتظام ، کراکری کا سامان کے فراہمی، فلیکس بینر کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 20 مستحق خصوصی افراد میں  کپڑے بھی تقسیم کیے۔

زاہد جان خیریہ بنسٹ کی جانب سے خصوصی افراد کو کرایہ کے مد میں 10000 دس ہزار روپیہ جبکہ تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کی جانب 6500 روپیہ خصوصی افراد کو فراہم کئے گئے ۔جبکہ نوجوان فلاحی تنظیم  باجوڑ کی جانب سے 20 عدد گرم کوٹ و بنین اور 60 جوڑے بوٹس خصوصی افراد میں تقسیم  کئے گئے۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں