آکا خیل باڑہ کے محنتی کسانوں کی پیداوار 670 کلوگرام مٹر کی پہلی کھیپ بین الاقوامی منڈی تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ یہ کھیپ قزافی انٹرنیشنل ایکسپورٹرز کے ذریعے قطر برآمد کی جا رہی ہے۔
یہ اہم کامیابی محکمہ زراعت توسیع ضلع خیبر اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے قریبی تعاون اور معاونت کی بدولت ممکن ہوئی۔ محکمہ زراعت ضلع خیبر کے تکنیکی اور مفید مشوروں، اور FAO کے فارمر فیلڈ اسکول کی مدد سے مقامی کسانوں کو جدید زرعی تکنیک، بیجوں کے انتخاب، اور معیاری پیداوار کے حصول کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی گئی، جس سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوا بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی یہ اقدام نہ صرف خیبر کے کسانوں کے لیے ایک نیا معاشی موقع ہے بلکہ علاقے میں زرعی ترقی اور برآمدات کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم بھی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ مزید مقامی اجناس بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی، جس سے زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی اور کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ضلع خیبر کے کسانوں نے محکمہ زراعت ضلع خیبر کے ڈائریکٹر ضیاء السلام داوڑ اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی اور کاوشوں کی بدولت یہ ممکن ہوا