
قبائلی ضلع باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے شنڈی موڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی صدر و سابق امیدوار این اے 08 باجوڑ مولانا خانزیب کے گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ جس کے نتیجے مولانا خانزیب اور سپاہی شیر زادہ شہید ہوگئے جبکہ تین افراد عثمان علی سکنہ لوئی سم،طارق سکنہ انزرےاور شاہ سوار سکنہ ناواگئ زخمی ہوئے ۔
زخموں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لئے ایل آر ایچ ہسپتال پشاور منتقل کی گئی۔
مولانا خانزیب کا نماز جنازہ گیارہ جولائی بروزِ جمعہ دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں ناواگئی میں ادا کیا جائے گا ۔
یاد رہے کے ضلع باجوڑ میں بدامنی کے واقعات میں اِضافہ کے وجہ سے 13 جولائی کو باجوڑ میں امن مارچ (پاسون) بھی ہونے جارہا ہے ۔



