
خیبرپختون خوا کے ضلع دیرپائیں سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی اورکاروباری شخصیت اور سابق چیرمین قاضی عزیز الحق کے فرزند قاضی انعام الحق کو آل پاکستان قاضی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر قاضی عبدالوحید مھیسرنے گزشتہ روزمرکزی کابینہ کے باہمی مشاورت سے خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر نامزد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ انتخاب اُن کی قائدانہ صلاحیتوں، مخلصانہ جدوجہد اورعوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نعیم اللہ خان نے مزید کہا کہ موصوف نے ہمیشہ علاقے کی عوام کی بےلوث اور بلا تفریق خدمت کی ہے اوران کی خدمت میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑی۔ ان کو امید ہے کہ وہ اب مزید اچھے طریقے سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ قاضی انعام الحق کے والد قاضی عزیزالحق کا تعلق گاوں میاں کلی سے ہے ان کو بھی کی بارعوام کے خدمت کا موقع بھی ملا ہے اوران کے خدمت کو پورے علاقے میں لوگ اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ ان کے فرزند قاضی عزیز الحق بھی ولد کے نقش قدم پر چل کرعوامی خدمت میں پیش پیش ہےجو ناظم بھی رہ چکا ہیں ۔ماضی میں انکے بہترین خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے آل پاکستان قاصی ایسوسی ایشن کا صوبائی صدر نامزد کیا گیا امید ہے کہ قاضی انعام الحق اپنی سیاسی بصیرت اور اپنے تجربے سے صوبائی سطح پر ملکی تعمیر و ترقی، اتحاد و اتفاق اور خوشحالی کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلا ئینگے۔



