خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں ادارہ برائے زرعی سیاحت خیبرپختونخوا نے زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات (محکمہ زراعت شعبہ تحقیق حکومت خیبر پختونخوا)، شعبہ زراعت توسیع سوات (محکمہ زراعت توسیع حکومت خیبر پختونخوا) اور سوات ایگرو کیمیکلز کے تعاون سے کیا تھا. ڈاکٹر محمد عبدالروف صاحب (ڈائریکٹر جنرل،محکمہ زراعت شعبہ تحقیق حکومت خیبر پختونخوا)نے آڑو میلہ میں خصوصی شرکت کی. انہوں نے کامیاب آڑو میلے کے انعقاد کو سراہا اور زمینداروں، پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنے کو زرعی مسائل کے حل کے لئے اہم قراردیا اور زرعی سیاحت کے فروغ کو زراعت کی ترقی کے لئےمفید قرار دیا۔جناب ڈاکٹر داود جان صاحب (وائس چانسلر، زرعی یو نیورسٹی سوات) نے بھی اس آڑو میلے میں خصوصی شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔
جناب صلاح الدین خان صاحب (صدر مرکزی انتظامی کمیٹی فارم سروسز سنٹرز ضلع سوات)اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر روشن علی صاحب (ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ مینگورہ سوات) ڈاکٹر خلیل الرحمان صاحب (پی آر او ہا رٹیکلچر، اے آر آئ مینگورہ سوات)اور مس نادیہ بوستان صاحبہ (ریسرچ آفیسرہارٹیکلچر، اے آر آئ مینگورہ سوات) نے اس موقعہ پر شرکاء کو آڑو اور دیگر باغات وفصلات کے بارے میں زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات کے کردار سے تفصیلی آگاہ کیا۔میلہ کے آغاز میں ڈاکٹر روشن علی صاحب (ڈائریکٹر اے آر آئ مینگورہ سوات) نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ھوئے سوات میں آڑو فیسٹول کے انعقاد کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ انہوں نےاپنی تقریر میں سیکریٹری زراعت اور منسٹر زراعت حکومت خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس علاقے میں زراعت میں جدت اور ترقی ، زمینداروں کی خوشحالی کے لئے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےیہ زمہ داری دی ہے۔
اس تقریب کےکامیاب انعقاد پر انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتک محنت کرکے اس میلے کو کامیاب بنایا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئیگا تاکہ زمینداروں کے مسائل کے حل اور ان کی خوشحالی کے لیے کام کیا جا سکے. جناب محمد صدیق صاحب (ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر، شعبہ زراعت توسیع ضلع سوات لوئر) نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کے زمینداروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے ان کی کوششیں جاری رہینگی. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات کے ساتھ مل کر سوات کے زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھا جائیگا۔جناب محمد سعیدخان صاحب (چیف ایگزیگٹیو آفیسر، ایگری ٹورزم خیبر پختونخوا) نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور زرعی سیاحت کے مقاصد اور آڑو میلے کے فوائد سے شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس آڑو میلے میں سوات بھر سے آئے ہوئے زمینداورں، پرائیوٹ پیسٹی سائڈ کمپنیوں، شعبہ زراعت توسیع سوات اورزرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے تھے۔ جن میں آڑو کے مختلف اقسام کے علاوہ ناشپاتی، آلوچہ، کیوی فروٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ آڑو کے باغات اور دوسرے فصلات میں استعمال ہونے والی مختلف زرعی ادویات کی نمائش بھی کی گئی تھی ۔ تقریب کے اختتام پر ڈائیریکٹر جنرل جناب محمد عبد الروف صاحب نے مہمان خصوصی، جناب صلاح الدین خان، جناب محمد سعید خان(سی ای او، زرعی سیاحت ،خیبر پختونخوا) ، ڈاکٹر روشن علی (ڈائریکٹر اے آر آئ مینگورہ سوات)، اور جناب محمد عالم(فرائم ایگری سروسز)کو اعزازی شیلڈ پیش کئے اور سٹالز لگانے والوں میں تعریفی اسنادبھی تقسیم کئے۔
انتہائی کم وقت میں اس قدر کامیاب آڑو میلے کے انعقاد پر سب شرکاء نےجناب ڈاکٹر روشن علی ( ڈائریکٹر زرعی تحقیقی ادارہ مینگورہ سوات) کی کوششوں کو کافی سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔