ذاکر آفریدی
ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے گاؤں زاوہ میں پی این ڈی محکمہ کے تعاون سے کے پی آر ای ٹی پی ( رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ) شروع کیا ہےجس میں 400 زمینداروں کی ایک ہی ایف او بنائی گئی ہیں (پروفیشنل فارمر آرگنائزیشن) اس پی ایف او کا کابینہ بنا کر ان کے لئے جائنٹ اکاؤنٹ کھول دیا جائے گا ـ
اور اس اکاؤنٹ سے چھوٹے زمینداروں کی زرعی پیداوار بڑھانے اور کاروبار میں وسعت دیا جائے گا ـ اور جتنے مسائل ان کے زرعی کاروبار میں یا پیداوار میں رکاوٹ پیدا کرینگے ان سب کو مل کر دور کیا جائے گا ـ
گزشتہ روز کے پی ـ آر ای ٹی پی اور ڈونر آئی ایف اے ڈی (UN) انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کا ویلج زاوہ میں چھوٹے کسانوں کیساتھ ایک ملاقات منعقد ہوئی جس میں آئی ایف اے ڈی کے عہدیداران محمد فدا، عبد الحکیم نے غلام نبی کی سربراہی میں شرکت کی اس موقع پر ایگری بزنس مینجر کے پی ـ آر ای ٹی پی سجاد خان نے آئی ایف اے ڈی کی ٹیم کا کسانوں سے تعارف کرایا اور پراجیکٹ کے اعراض ومقاصد بیان کئے ـ اسکے بعد آئی ایف اے ڈی کی ٹیم نے کسانوں سے ان کے مسائل پوچھے اور زرعی کاروبار کی اقسام معلوم کئے ـ
علاقے کی زمینداروں نے کے پی ـ آر ای ٹی پی کو سراہا اور IFAD ٹیم کا شکریہ ادا کیا
اس پراجیکٹ سے NMDS میں زرعی کاروبار کو فروغ ملے گا اور زمینداروں کے جتنے بھی مسائل زرعی کاروبار میں روکاوٹ بنتے ہیں ان کو دور کیا جائے گا اس پراجیکٹ سے متوازن خوراک پیدا کرنا اور اس میں اضافہ کرنا نوجوانوں کو ہنر سکھانا بے روزگاری کو ختم کرنا شامل ہے ـ اس پراجیکٹ کے ذریعے سے چھوٹے زمینداروں کی پیداوار بڑھے گی اور زرعی انقلاب آئے گا ـ