
پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سال 2025 میٹرک کے امتحانات میں نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ اس طرح 14 ہزار 530 طلبا و طالبات امتحان میں ناکام رہے۔پشاور بورڈ نتائج کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 1 ہزار 888 طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 61 ہزار 753 نے کامیابی حاصل کی۔ نویں جماعت کے 38 ہزار 907 طلبا و طالبات مختلف پرچہ جات میں فیل ہوئے لیکن انہیں دسویں جماعت میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔ اس لئے نویں جماعت کی کامیابی کا تناسب 98.8 فیصد رہا۔
میٹرک امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز پر نجی اسکولز کی طالبات نے اپنے نام کر لی ہے۔ فاطمہ جگنو نے 1180 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، سارہ عمران نے 1178 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ شمائلہ اور عائنہ شعیب نے 1176 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔