خیبرپختونخوا میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے ‘بگ کیچ اپ’ ویکسینیشن مہم کا چارج سنبھال لیا ہے، جس کا ہدف تقریباً 78,000 ایسے "زیرو ڈوز” بچے اور 1.2 ملین بچے ہیں جنہیں پہلے ایک یا دو ویکسین کی خوراکیں ملی تھیں۔ یعنی مجموعی طور پر تقریباً 1.278 ملین بچے جو معمول کی ویکسینیشن سے بچ گئے تھے۔

اس مہم کا افتتاح پشاور کے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں کیا گیا، جس میں یونیسف، عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) گاوی اور دیگر اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ مہم 14 جولائی تا 25 جولائی جاری رہے گی، اور اس کے لیے صوبے بھر میں چار ہزار سے زائد ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، تاکہ خسرہ، تشنج، ٹی بی، کالی کھانسی، ہیپاٹائٹس بی، پولیو، نمونیا اور دیگر شامل بیماریوں سے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق صرف خسرہ اور ڈپھیتھیریا کی وجہ سے 2024 میں خیبرپختونخوا میں 78 بچوں کی اموات ہوئیں جن میں سے 90 فیصد ایسے تھے جو ویکسین نہیں لگوا پائے تھے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ فوراً مہم میں حصہ لیں اور اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ نہ صرف ان کی قوت مدافعت مضبوط ہو بلکہ متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو بھی مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں