پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواحکومت اخراجات میں اضافہ کے باعث شدیدمالی مشکلات کاشکار ہوگئی ہے،اخراجات میں 35فیصد کٹوتی کے باوجود مشکلات میں کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث محکمہ خزانہ نے تمام محکموں اوراداروں کو سختی سے مالی ڈسپلن پرعمل درآمد کرنے اور اخراجات میں کمی لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام محکموں کیانتظامی سیکرٹریوں اور محکمانہ سربراہوں کے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاکہ صوبائی حکومت کے جاری اخراجات کے اکائونٹ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کے لیے وسائل کی کمی واقع ہورہی ہے۔

مراسلہ میں کہاگیاہے کہ اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے اخراجات جاریہ میں 35 فیصد کی کٹوتی کی گئی لیکن اخراجات کم نہیں ہوپارہے اور محکموں اوراداروں کی جانب سے مسلسل جاری اخراجات کے لیے مزید فنڈزکے مطالبات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صوبائی معیشت دبائوکاشکارہے۔

مراسلہ کے ذریعے محکمانہ سیکرٹریوں اوراداروں کے سربراہوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اخراجات کوقابو کریں اوران میں کمی لائیں جس کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد بھی کیاجائے اور مالی نظم وضبط کامظاہرہ بھی کیاجائے۔

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں