پشاور(سپورٹس رپورٹر)سکواش کھیل میں خود کومنوانے کی خواہاں ہوںاوربلند مقام کے حصول کے لیے انتھک جدوجہد اورکاوشیں کررہی ہوں وہ دن دورنہیں جب مجھے میرے خوابوںکی تعبیرنہ ملے

ان خیالات کااظہارپشاورسے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخواکی ابھرتی ہوئی سکواش کھلاڑی کائنات بہادرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے بتایاکہ وہ 2020 سے سکواش کھیل رہی ہیں اوراب تک پشاورسمیت ملک کے دیگرشہروں میںمنعقد ہونے والے متعدد مقابلوں میں حصہ لیکر عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرچکی ہوںجن میں ڈبلیوپی ایس اے سیٹلائٹ ۔پی ایس اے چیلنجرز ایونٹس،سندھ اوپن سکوا ش سیتلائٹ 2020,،ملائکہ فوڈز سکواش سرکٹ،آفتا ب آدم جی ٹرسٹ سکواش ٹورنامنٹ ،پی ایس ایف خیبرپختونخواانٹرنیشنل سیٹلائٹ کپ،پاکستان وویمن سکواش چمپیئن شپ،سی اے ایس سریناہوٹل انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ،حیدرااباد ویمن سکواش چیمپین شپ اوریگرصوبائی مقابلے شامل ہیں

انہوں نے بتایاکہ ان کی کوشش ہے کہ سکواش کھیل میں مزید مہارت حاصل کروں اوراپنے کھیل میں بہتری لاوجس کے لیے وہ سکواش لیجنڈ قمرزمان،منورزمان اوردیگر کوچز کی شکرگذارہیںجن کی کاوشوں سے میرے کھیل میں کافی نکھارآچکاہے اورمیری بھی کوشش ہے کہ رزلٹ دیگر ان کوچز کی محنت کوضائع ہونے نہ دو۔۔

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں