پشاور.صوبے میں جاری بدامنی بھتہ خوری میں دن بدن اضافہ کو کنٹرول کرنے میں پشاور پولیس دہشت گردوں کے سامنے بے بس ،
گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد پشاور میں واقع ایک گھر میں زبردستی گھس گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد عبدالقیوم نامی شخص کی تلاش میں تھے جو اس وقت وہاں موجود نہیں تھا۔ مسلح افراد نے گھر کی تلاشی لی اور عبدالقیوم کے بیٹے کو زدوکوب کیا۔
بعد ازاں عمیر قیوم نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرائی، عمیر قیوم کے مطابق یہ لوگ افغانستان سے تھے اور وہ اس کے والد کی تلاش میں تھے جو اس وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور اور دیگر اضلاع میں لوگوں بھتہ کی پرچیاں اور دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز خطوط کے بعد آب گھروں تک پہنچ گئے مگر پولیس ان گروہوں کو کنٹرول اور گرفتار کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے شہریوں میں حوف و ہراس پھیل گیا ہے