بینک آف خیبر نے کا شیئرز ہولڈرز کو 15% کیش ڈویڈنڈکے ساتھ 5% بونس شیئرز دینے کا فیصلہ

بینک ذرائع کے مطابق بینک نے پرائیویٹ شیئرز ہولڈرز نوازنے کیلئے انتہائی مشکل وقت میں بونس اورکیش ڈویڈنڈ کا اعلان کیا ہے ،بینک کے مالی سال2023 میں ٹیکس ادائیگی کے بعد 3.481 ارب روپے منافع ظاہر کیا گیا جبکہ بینک وہ قرضے جو نقصان میں چلے گئے ہیں کو نکال بینک کی خالص منافع مائنس میں چلا جائیگا ،

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اور حکومت بورڈ ممبران کے ملی بھگت سے مالی مشکلات کے باوجود پرائیویٹ ممبران کو فائدہ پہنچانے کیلئے بونس اور کیش کا اعلان کیا ہے

دستاویز کے مطابق بینک آف خیبر نے مالی سال2023 کے خالص منافع میں اپنی شیئرز ہولڈ رز کو پندرہ فیصد کیش جبکہ پانچ فیصد بونس شیئرز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

شیئرز ہولڈرز کو بونس اور کیش ڈویڈنڈ دینے کے تجویز 7 مارچ کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا ہے دستاویز کے مطابق شیئر ز ہولڈر ز کا سالانہ جنرل میٹنگ(اے جی ایم ) رواں ماہ کے 29 مارچ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے

دستاویز کے مطابق بینک نے مالی سال 2022 منافع 454.864 کے مقابلے3.481 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا ہے ،

بینک آف خیبر کا مالی سال 2022 میں بغیر ٹیکس منافع 919.885 ملین روپے ریکارڈ کیا تھا جبکہ انکے مقابلے میں منافع میں اضافہ کرتے ہوئے مالی سال 2023 میں بغیر ٹیکس منافع 6.7 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے

دستاویز کے مطابق بینک کے مالی سال 2022 کے آپریٹنگ اخراجات 6.650 ارب روپے کے مقابلے میں مالی سال 2023 میں 8.560 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ،

مالی سال 2022 کے مقابلے میں مالی سال 2023 میں دو ارب روپے سے زائد آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے

دستاویز کے مطابق مالی سال 2022 میں ارننگ پر شیئرز(ای پی ایس)0.41 کے مقابلے میں مالی سال 2023 میں 3.16 ریکارڈ کیا گیا ہے

بینک ذرائع کے مطابق بینک منافع سے اگر نان پرافٹ لون(این پی ایل )کو نکال دیا جائے تو بینک کا منافع مائنس میں چلاجائیگا

ذرائع کے مطابق اس وقت بینک کا نان پرافٹ لون(این پی ایل)کا حجم بارہ ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے کیونکہ گزشتہ نو سالوں صوبے باہر اداروں اور سیاسی بنیادوں پر قرض حاصل کرنے والے ادارے ڈیفالٹ کرگئے جس کی وجہ سے بینک کا منافع متاثر ہوگیا ہے

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں