بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ایم ڈی خیبر بینک کے عہدے کیلئے دوبارہ اشتہار کا فیصلہ یکم آپریل کو کراچی میں ہونے والے بورڈ میٹنگ کیا گیاہے
بورڈ نے ایم ڈی خیبر بینک کا عہدہ دوبارہ مشتہر کرنے میں عمر کی حد 60 سال سے 62 سال کردی گئی ہے
بینک ذرائع کے مطابق بورڈ کا عمر کے حد میں اضافہ سے ایک دفعہ پھر ایم ڈی خیبر بینک کا عہدہ ماضی کے طرح تنازعات کا شکار ہوگا ،
ذرائع کے مطابق بورڈ کا عمر کی حد میں اضافہ کرنے واضح ہے کہ گزشتہ پراسیس میں من پسند امیدوار سامنے نہ آنے کی وجہ سے دوبارہ مشتہر کیا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق نئے دوران انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان اور بعد ازاں صوبائی حکومت کی جانب سے نئے ایم ڈی کا پراسیس روکنے کا کہنے کے باوجود پر بینک انتظامیہ پراسیس کو جاری رکھا
نئے ایم ڈی پراسیس پر کنسلٹنسی کی مد میں بینک نے کنسلٹنٹ کو 3.4ادائیگی کے ساتھ بورڈ میٹنگ میں شامل ممبران اور دیگر کمیٹیوں کے افسران کو ٹی اے ڈی اے کے مد میں بھی 4 ملین روپے خرچ کا بڑا رقم خرچ کرنے بعد گزشتہ روز بورڈ نے دوبارہ عہدہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے آب اس پر بینک کنسلٹنسی کے مد میں مزید رقم ادا کرنے ہونگے
بینک ذرائع کے مطابق گزشتہ کئے ایم ڈی کے تعیناتیاں تنازعات کا شکار ہونے کے باوجود بینک نے ایم ڈی اور دیگر اہم عہدوں پر تعیناتی کیلئے موثر پالیسی بنانے میں ناکام رہے
بینک ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان رولز کے مطابق قائم مقام عہدہ تین ماہ کیلئے ہوگا جبکہ بینک آف خیبر ایم ڈ سمیت کئی اہم عہدے گزشتہ پانچ ماہ سے زائد اضافی چارج پر موجود ہیں "PR G-1 کے مطابق، کوئی بھی کلیدی ایگزیکٹو ایک سے زیادہ فنکشنل ایریا کا سربراہ نہیں ہو گا۔ مخصوص حالات میں، وہ کسی اور اہم عہدے کا اضافی چارج رکھ سکتا ہے لیکن اسے 3 ماہ کے اندر ریگولرائز کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلان مورخہ 04 دسمبر 2023 کے مطابق، CFO کو پہلی بار 04 دسمبر 2023 کو قائم مقام چارج دیا گیا تھا اور بینک نے بھی 05 دسمبر 2023 کو بھرتی کے عمل کے آغاز کی تصدیق کی تھی۔ اس نوٹس کے مطابق، قائم مقام صدر کی مدت 03 مارچ 2024 کو ختم ہو جانی چاہیے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعلان مورخہ 03 جنوری 2024 کے مطابق، CFO کو باضابطہ طور پر 03 جنوری 2023 کو قائم مقام چارج دیا گیا تھا۔
نظرثانی شدہ اختتامی مدت اپریل 02، 2024 ہے جب کہ آج تک ملازمت کے محاذ پر کوئی پیش رفت نہیں دیکھی جا سکتی ہے۔
اس سلسلے میں بینک قائم مقام ایم ڈی عرفان سلیم اعوان سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گر انہوں نے کوئی جواب نہیں دی