module:1facing:0; ?hw-remosaic: 0; ?touch: (-1.0, -1.0); ?modeInfo: ; ?sceneMode: Auto; ?cct_value: 0; ?AI_Scene: (200, -1); ?aec_lux: 0.0; ?hist255: 0.0; ?hist252~255: 0.0; ?hist0~15: 0.0; ?module:1facing:0; hw-remosaic: 0; touch: (-1.0, -1.0); modeInfo: ; sceneMode: Auto; cct_value: 0; AI_Scene: (200, -1); aec_lux: 0.0; hist255: 0.0; hist252~255: 0.0; hist0~15: 0.0;

پشاور میں منزل فاؤنڈیشن نے ٹی ڈی ای اے کے تعاون سے ضلع پشاور میں خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی وجیلنس وائلنس گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ کا مقصد خواجہ سراؤں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات کا ریکارڈ اکٹھا کرنا اور انہیں رپورٹ کرنا ہے، تاکہ ان کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔.
خواجہ سراء وجیلنس وائلنس گروپ میں پشاور کے مختلف علاقوں سے 25 خواجہ سراء شامل کیے گئے ہیں، جن کا انتخاب ان کی کمیونٹی کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور ان کے سماجی سرگرمیوں میں فعال رہنے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان خواجہ سراؤں کے لیے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس کا عنوان "فارمیشن آف ٹرانس جینڈر ویجیلنس وائلنس گروپ” رکھا گیا۔ اس سیشن میں شرکاء کو گروپ کے مقاصد اور اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اور انہیں یہ سکھایا گیا کہ وہ اپنے کمیونٹی کے اندر ہونے والے تشدد کے واقعات کو کیسے رپورٹ کریں گے۔

منزل فاؤنڈیشن اور ٹی ڈی ای اے کے تعاون سے، اس گروپ کے ممبرز کے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگز کا بھی اہتمام کیا جائے گا، تاکہ خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کے کیسز کو نمایاں کیا جا سکے اور حکومت کو اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے کی ترغیب دی جا سکے۔

وجیلنس وائلنس گروپ کے قیام پر خواجہ سراؤں نے منزل فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ادارہ خواجہ سراء کمیونٹی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، جو نہ صرف انہیں وقتاً فوقتاً آگاہ رکھتا ہے بلکہ انہیں اپنے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے آواز اٹھانے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
منزل فاونڈیشن کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر آرزو خان نے اس موقع پر بتایا کہ خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کے واقعات میں بہت اضافہ ہںوا ہںے جس کے روک تھام کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقامات اٹھانے کی ضرورت ہںے۔

منزل فاؤنڈیشن کا یہ اقدام پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ گروپ خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوگی۔

اسلام گل
بانی و مدیر اعلٰی ٹائم لائن اردو، اسلام گل افریدی مختلف قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں کےساتھ کام کرنے والے سینئر صحافی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں