ریسکیو 1122 باجوڑ ٹریننگ ونگ ٹیم کی جانب سے سول کالونی ناواگئ میں مقامی لوگوں کے لئے میڈیکل فرسٹ ایڈ، ڈیزاسٹر اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد آیاز خان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی زیرنگرانی ٹریننگ ونگ انچارج عماد الدین نے تحصیل ناواگئ کے عوام کے لئے خصوصی فرسٹ ایڈ، آگ بجھانے اور ڈیزاسٹر کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
تربیتی پروگرام کے دوران مقامی لوگوں کو فوری اور بروقت CPR کرنے، سانس کی نالی بند ہونے کی صورت میں بحالی، شدید خون کے بہاؤ کو روکنے ،فریکچر یعنی ہڈی کے ٹوٹنے ،بجلی کا کرنٹ ،سانپ کے کاٹنے کی فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طور پر آگ کو بجھانے کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ، تحصیل دار ناواگئ، باجوڑ پولیس، مقامی لوگوں، نادرا اور ٹی ایم اے کے رضاکاروں نے ریسکیو 1122 ٹریننگ وینگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔
مقامی لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 باجوڑ آئندہ بھی اسی طرح آگاہی پروگرام کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔