![IMG-20250102-WA0039](https://timelineurdu.com/wp-content/uploads/2025/01/IMG-20250102-WA0039-696x928.jpg)
ضلع خیبر کے دورفتادہ علاقے وادی تیراہ میں ایک مسلح حملے میں تیراہ مشروم اینڈ ایگریکلچر ڈوپلمنٹ ویلفیر آرگنائزیشن (ٹماڈو) کے صدر فضل ربی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔واقعہ گزشتہ روز سہ پہرکو تیراہ کے تجارتی مرکز لرباغ سے چند کلومیٹر عالم خیل کے علاقے میں شام ساڑھے چار بجے اُس وقت پیش آیا جب فضل ربی اپنے رشتہ دار محمد ہارون کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا اور راستے میں ایک جنرل سٹوری سے گھر کے لئے سودا سلف لیکر اُن کو نشانہ بنایاگیا۔ محمد ہارون نے ٹائم لائن اُردو کو بتایاکہ فضل ربی نے جنرل سٹوری سے سواد لیکر موٹرسائیکل کے طرف روانہ ہوئے تو اس دوران نامعلوم سمیت گولی آکر سینے پر لگنے سے زخمی ہوا اور زمین پر گراُن کے جسم سے خون بہنا شروع ہوا جبکہ طبی مدد کے لئے قریب ایک نجی کلینک منتقل کردیا گیا تاہم مزید علاج ٹیکسی میں تیس کلومیٹر دور ضلع اورکزئی کے علاقے مشتی میلہ میں قائم سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ابتدائی ٹیسٹ، ایکسرے اور زخم سے جاری خون پر پٹی لگا کر ڈاکٹر وں نے مزید علاج کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنے کے لئے کہاگیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ وادی تیراہ سے فضل ربی کے زخمی حالت میں منتقلی انتہائی تکلیف دہ عمل تھا کیونکہ ایک وہ شدید درد سے بہوش ہورہاتھا تو دوسرے طرف خراب سڑک اور اورکزئی تک ایمبلنس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اُن کے تکلیف میں مزید اضافے کا سبب بنا۔
اوکزئی کے ایک ریسکو 1122کے حکام نے بتایا کہ شام کو اُن کے ہسپتال انتظامیہ کے طرف سے اطلاع ملی کہ ایک شدید زخمی فوری پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ سیکورٹی مسائل کے بناء پر رات کو سروس فراہم خطرے سے خالی نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود فضل ربی نامی نوجوان کو ایمبلنس میں ڈال کر سوکلومیٹر طویل سفر کے بعد رات گیارہ بجے لیڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اُن کے بقول سانس کو بحال رکھنے کے لئے پوری سفر میں آکسیجن کی سہولت مہیا کی گئی تاہم فضل ربی شدید درد محسوس کررہا تھا نیم بہوشی کے حالت میں تھا
لیڈی ریڈنگ ہسپتال شعبہ خادثات کے ڈاکٹر نعمان نے بتایاکہ فضل ربی کو جیسے ہی ہسپتال پہنچا یاگیا تو اُن کو علاج ایمرجنسی طور شروع کرکے اُن جسم میں خارج شدہ خون باہر نکلنے کے لئے پائپ لگایا جبکہ ٹیسٹ اور یکسرے ہونے کے بعد پتہ چلا کہ فضل کو سینے کے بائیں جانب بندوق کی گولی لگی جوکہ اندار پھنس چکاہے۔ اُن کے بقول خوشی قسمتی سے اُن کادل او ر خون کے نالیاں محفوظ رہنے کی وجہ سے اُن زندگی بچ گئی۔
ڈاکٹروں نے فضل ربی کے زندگی خطر ے باہر قرار دیگر کئی دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کا فیصلہ کرلیا تاہم جسم کے اندار گولی نکلنے کے لئے تین مہینے کا مہلت دیکر فیصلہ کیاگیا کہ باقی زخم ٹھیک ہونے کے بعد اُ س کے نکلنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔
تیراہ مشروم اینڈ ایگریکلچر ڈوپلمنٹ ویلفیر آرگنائزیشن (ٹماڈو) کے صدر فضل ربی پچھلے دس سالوں سے وادی تیراہ میں نوجوانوں کے فلاح وبہود اور خصوصا بھنگ کے فصل کے مقابلے میں دیگر کارآمد و زیادہ آمدن والے فصلوں کے کاشت کے حوالے سے نہ صرف آگاہی مہم چلا رہاہے ملک محکمہ زراعت اور امدادی اداروں کے تعاون سے عملی اقدامات بھی کررہے ہیں۔ ٹماڈو کے ساتھ پانچ سو زائد مقامی کاشت کارجسٹرڈ ہے۔