ضلع خیبر کے تاریخی باڑہ بازار میں قائم حبیب بینک کے برانچ پشاور رنگ روڈ منتقل ہونے پر مقامی لوگ پریشان ہوگئے ہیں، بینک کی منتقلی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پچیس جنوری سے بینک اپنے خدمات باڑہ بازار میں مکمل طور بند کر دے گا جس کے بعد برانچ رنگ روڈ پشاور منتقل کیا جائے گا، لیکن منتقلی کے حوالے سے وجوہات اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔
بینک کے منتقلی سے پنشن کے حصول کے لئے آنے والے خواتین اور ضعیف العمر افراد کے ساتھ مقامی تاجر برادری کو کئی مسائل کاسامنا کرنے پڑیگا۔ آج باڑہ تاجر یونین کے وفد نے بینک حکام کے ساتھ اس حوالے ملاقات کیا ہے۔ نونین کے عہدایداروں کا کہنا ہے کہ برانچ کے منتقلی سے مقامی لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوگا جبکہ اس سے برے اثرات تجارتی سرگرمیوں پر بھی پڑیگا۔
معلومات کے مطابق بینک میں تقریبا چار ہزار صارفین کے اکاؤنٹ موجود ہے۔ تاجر برادری کے مطابق باڑہ میں حبیب بینک کے ساتھ واحد اے ٹی ایم کے سہولت ہے جو نہ صرف چوبیس گھنٹے عوام کو سہولت فراہم کرتاہے بلکہ سال کے حصوصی ایام میں بھی اے ٹی ایم فغال رہتاہے۔
باڑہ میں دس بینک کام کررہے ہیں تاہم ان میں دو ہی بینک مقامی لوگوں کو اے ٹی ایم کے سہولت مہیا کررہی ہے۔
یاد رہے کہ باڑہ کے تجارتی مرکز ستمبر 2009 میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کے وجہ سے بندکردیا گیا تھا جبکہ 2015کے اوئل میں دوبارہ کھول دیا گیا تاہم موجود ہ وقت میں مقامی تاجروں کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔