انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی) نے 30 جنوری 2025 کو مائیگریشن میڈیا ایوارڈز کا انعقاد کیا، تاکہ پاکستان میں ہجرت کے موضوع پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دیا جا سکے۔آئی سی ایم پی ڈی عوامی تاثرات کی تشکیل اور پالیسیوں کو متاثر کرنے میں میڈیا کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، آئی سی ایم پی ڈی ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے صحافتی شعبے میں استعدادکار بڑھا رہا ہے۔ جو صحافیوں کوہجرت سے متعلق خبروں اور کہانیوں کو درست، ہمدردی اور اچھی طرح سے رپورٹ کرنے کی مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں۔
مائیگریشن کوریج کی عمدگی کو سراہنے کے لئےیہ ایوارڈز 2022 میں شروع کیے گئے ابتدائی پروگرام میں متعدد سٹوریز موصول ہوئیں۔ اس سال، تین اہم کیٹیگریز کے ساتھ؛ انگریزی پرنٹ میڈیا، اردو پرنٹ میڈیا، اور ڈیجیٹل/ملٹی میڈیا؛ مقابلے میں انتیس29 متاثر کن رپورٹس نے پینل کو اپنی طرف متوجہ کیا، جو پاکستانی صحافیوں کی ذمہ دارانہ نقل مکانی کی رپورٹنگ کے لیے بڑھتے ہوئے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
اردو پرنٹ میڈیا کا پہلا ایوارڈ لوک سجاگ کے اسلام گل آفریدی نےجیتا جبکہ رنراپ ایوارڈ ٹائم لائن اردو نیوز ویب سائٹ کے شاہ خالد شاہ جی کے نام رہا ، انگریزی پرنٹ میڈیا کا پہلا ایوارڈ شہزاد نوید نے جیتا جبکہ دوسری پوزیشن پر ام کلثوم رہی۔
جناب سعد الرحمان خانپروجیکٹ مینیجر، مائیگرنٹ ریسورس سینٹرزپاکستان ۔ آئی سی ایم پی ڈی نےتقریب کے آغاز میں مائیگریشن رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "خبروں کےبااعتماد علمبردار کے طور پر، صحافی رائے عامہ کو تشکیل دیتے ہیں۔ ہجرت کی درست رپورٹنگ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے کہ ممکنہ تارکین وطن اچھی طرح سے باخبر ہوں، ہجرت پر مبنی، اخلاقی، اور اثر انگیز صحافت غلط معلومات کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہے جو نقصان دہ نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔
جناب فواد حیدر، ہیڈ آف آفس، آئی سی ایم پی ڈی پاکستان، نےاپنے ابتدائی کلمات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "صحافی نقل مکانی کے بیانیے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اخلاقی اور اچھی طرح سے تحقیق شدہ رپورٹنگ کے لیے ان کی لگن کمیونٹیز کو غیر قانونی ہجرت سے جڑے خطرات سے آگاہ کرنے اور باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے۔ یہ ایوارڈز ان کے انمول تعاون کو سراہنے کی ایک کاوش ہے۔
جناب شیراز حسنات، سابق سینئر نائب صدر، لاہور پریس کلبنے آئی سی ایم پی ڈی اور مائیگرنٹ ریسورس سینٹرزپاکستان کومائیگریشن میڈیا ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ممکنہ تارکین وطن کوقانونی اور باخبر ہجرت کے عمل کے بارے میں آگاہ کرنے میں ان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ محترمہ مائرہ عمران، سابق صدر نیشنل پریس کلب نے نقل مکانی پر رائے عامہ کی تشکیل میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔ اس کے بعد، ڈوئچے ویلے میں ملٹی میڈیا جرنلسٹ/دستاویزی فلم ساز، محترمہ عفیفہ نصر اللہ نے بصیرت انگیز معلومات پیش کیں کہ کس طرح میڈیا کے بیانیےہجرت اور تارکین وطن کے بارے میں عوامی رویوں کو متاثر کرتے ہیں۔
جناب عمر وزیر، پراجیکٹ آفیسر، آئی سی ایم پی ڈی پاکستان ، نے اپنے اختتامی کلمات میں، مائیگریشن رپورٹنگ کے شعبے میں حصہ لینے والے تمام صحافیوں کے کام کو سراہا اور اس مقصد کے لیے ان کی شرکت اور عزم کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ، "مائیگریشن میڈیا ایوارڈز جیسے اقدامات کے ذریعے، ہمارا مقصد صحافیوں کو ہجرت کے رجحانات اور پالیسیوں کے بارے میں ان کی استعدادکار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کومائیگرنٹ ریسورس سینٹرز جیسے قابل اعتماد اداروں سےمنسلک ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہجرت سے متعلق زیادہ باخبر عوامی گفتگو کو فروغ دینا اور اخلاقی اور باخبر رپورٹنگ بہت اہم ہے۔
مائیگریشن میڈیا ایوارڈز 2025 کے فاتحین کو ہر کیٹیگری میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا اورہرکیٹیگری میں بہترین کہانیوں کوآئی سی ایم پی ڈی پاکستان اور ماہرین کی ٹیم کی جانب سے تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ اس اقدام کو یورپی یونین، آسٹریا، بلغاریہ، فن لینڈ، جرمنی اور یونان کی فنڈنگ کے ذریعے سپورٹ کیا گیا اور "پاکستان میں غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے متعلق آگاہی اور معلوماتی مہمات” کے تحت منعقد کیا گیا۔