
صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا”کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر 02 مارچ 2025 کو بہار شہری شجرکاری مہم کے تحت ضلع باجوڑ کے تحصیل خار کے شندئی موڑ کے مقام پر جناح بس ٹرمینل میں شہری شجرکاری ایونٹ منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی، چیئرمین خار سب ڈویژن سید بادشاہ اور ریسکیو افسر احسان اللہ نے شندئی موڑ بس ٹرمینل کے احاطے میں پودے لگائے اورموسم بہار شجرکاری مہم، بلین ٹری پلس کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
اسی دوران جناح بس ٹرمینل خار میں کلسٹر پلانٹیشن کی گئی، اور طلبہ، ریسکیو اسٹاف اور ٹی ایم اے انتظامیہ کو مزید شجرکاری کے لیے جنگلی پودوں کے متعدد پودے فراہم کیے گئیں۔بلین ٹری پلس اقدام کے تحت یہ شجرکاری مہم 15 مارچ تک جاری رہے گی۔ جس کے تحت پورے صوبے میں اس شجرکاری مہم میں ایک ارب(بلین) پودے لگائے جائینگے۔
محکمہ جنگلات باجوڑ کے ایک اہلکار محمد عمر نے بتایا کہ رواں موسم بہار شجرکاری مہم میں ضلع باجوڑ محکمہ جنگلات ایک لاکھ دس ہزار پودے لگائیگی جبکہ دو لاکھ پودے باجوڑ کے عام لوگوں میں مفت تقسیم کرینگے تاکہ وہ خود اپنے زمینوں اور پہاڑوں میں لگائیں تاکہ اس مہم کو کامیاب کیا جاسکیں ۔
محکمہ جنگلات باجوڑ کے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ضلع باجوڑ کا کل رقبہ 340000 ایکڑ ہیں۔ جس میں 28000ایکڑ زرعی زمین ہے جبکہ 45000ایکڑ پر محکمہ جنگلات باجوڑ نے پچلے 26سالوں سے جنگلات لگائے ہیں اسی طرح 40000ایکڑ رقبے پر پہاڑاور قدرتی جنگلات ہیں۔
باجوڑ میں آئندہ چار پانچ سالوں میں باجوڑ کے سلارزو،برنگ،ارنگ،ماموند،چارمنگ اور چمرکنڈ تحصیلوں میں 30ہزار ایکڑ رقبہ پر جنگلات لگائینگے۔ جنگلات کسی بھی ملک کے ترقی کے لئے ایک اہم بنیادی اکائی ہے ۔ دنیا میں کسی بھی ملک کے ترقی کے لئے اس کے کل رقبے کے 25فیصد پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں یہ تناسب ٖصرف 3 سے4فیصد ہے جو انتہائی کم ہے۔
اس لئے اس 25فیصد ہدف کو حاصل کرنے کے لئے موجودہ حکومت نے بلین ٹریز کا پروگرام شروع کیا ہے تاکہ جنگلات کا رقبہ زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کی حکومت جب صوبہ پختون خواہ میں تھی تو انہوں نے سونامی بلین ٹریز کے نام سے ایک مہم شروع کیا تھا جو کافی حد تک کامیاب ہوا تھا اور عالمی توجہ بھی حاصل کی تھی اس لئے اب اس مہم کو جاری رکھا گیا ہے۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عام لوگوں پتہ نہیں ہوتا کہ کسی قسم کے پودے اس کے علاقے کے لئے موزوں ہوتے ہیں تو اس وجہ سے پلانٹیشن میں ایسے پودے لگائے جاتے ہیں جو اس علاقے کے آب و ہوا کے سے موافق نہیں ہوتے اور پھر اس کی نشونما اسی طرح نہیں ہوتی جس طرح توقع کی جاتی ہے۔ تو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات نے اس کا خاص طور پر خیال رکھا ہے۔
ماہرین جنگلات کے مطابق باجوڑ کی آب ہوا بہت معتدل ہے اور اس میں تقریبا ہر قسم کے پودے اگتے ہیں لیکن اس کے لئے زیادہ تر موزون چیڑ(نختر) کے پودے ہے کیونکہ یہ سب ٹرافیکل چیڑ فائن زون ہے تو اس لئے اس میں چیڑ کی پلانٹیشن زیادہ کی جاتی ہے اس کے ساتھ اس کا دوسرے ایکولوجیکل زون ہے سب ٹرافیکل براڈلیوڈ ایورگرین فارسٹ زون ہے جس میں محکمہ جنگلات باجوڑ چیڑ،کیکر،پلوسہ،شاتوت اور لاچی کے پودے بھی لگائے جاتے ہیں۔
اگر چہ لاچی ہماری اپنی پلانٹ یعنی پودہ نہیں ہے لیکن لاچی بنجر زمین میں بہت اچھی طرح نشونما پاتی ہے اور بہت کامیاب ہے تو اس لئے اس کو بھی پلانٹیشن کا حصہ رکھا ہے اگر چہ اب پلانٹیشن میں اس کا تناسب بہت کم کیا ہے اور اپنے دیسی پودوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔محکمہ جنگلات کے مطابق باجوڑ میں جتنی بھی پلانٹیشن ہوئی ہے وہ سب کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ کیونکہ ان کا عملہ اس کے لئے دن رات محنت کررہا ہے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور اس کے ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں۔
محمد عمر کا مزید کہنا تھا کہ باجوڑ کے عام لوگوں کو پلانٹیشن سے پہلے ہم سے ضرور مشورہ کرنا چاہئے تاکہ ان کو محکمہ جنگلات کے ماہرین مفیدے مشورے دیں سکین۔ باجوڑ میں محکمہ جنگلات اپنی لگائے گئے جنگلات کے ساتھ ساتھ جتنی بھی قدرتی جنگلات ہیں اس کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اس کے غیر قانونی کٹائی کے روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جو لوگ جنگلات کے غیر قانونی کٹائی میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ہیں ۔
کسی بھی کام کو مکمل کامیاب کرنا کسی محکمے کے اکیلے بس کی بات نہیں ہے اس لئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے باجوڑ کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس پلانٹیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن ہو۔ خاص کر طلباء کو چاہئے کہ وہ ہم سے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور پلانٹیشن کے حوالے سے اپنے گاؤں کے سطح پر مہم چلائے اور اس مہم کو کامیاب کرائیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ّدرخت لگانا صدقہ جاریہ ہےّ۔