ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی  ٹیوٹا پنجاب کے تعاون سے مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پاکستان کے زیر اہتمام  17 تا 18 اپریل 2025، مری
مائیگرنٹ ریسورس سنٹر(ایم آر سی) پاکستان نے ، ٹیوٹا پنجاب کے باہمی اشتراک سے ، ٹیوٹا پنجاب کے ڈسٹرکٹ پلیسمنٹ آفیسرز کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ہجرت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

تربیت کا مقصد افسران کی مائیگریشن سے متعلق اہم موضوعات پر استعداد کارمیں اضافہ کرنا تھا، جن میں پاکستان میں موجودہ مائیگریشن صورتحال، قانونی اور محفوظ ہجرت کے راستے، تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ، اور کیریئر کاؤنسلنگ و ملازمتوں کے لیے ضروری سافٹ اسکلز کی اہمیت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ہجرت میں درپیش مسائل، خطرات، انسانی اسمگلنگ، کے بارے آگاہی شامل تھے۔

شرکاء نے ورک فورس کی تیاری کے طریقوں اور ٹی ویٹ کے اداروں میں ایم آر سی کی آوٹ ریچ سرگرمیوں کے نفاذ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔ ڈی پی اوز نے مختلف گروپ ورک میں بھی شرکت کی ۔
اپنے استقبالیہ خطاب میں انجینئر معاذ سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پلیسمنٹ، نے ایم آرسی پاکستان کی جانب سے بروقت اور موثر ٹریننگ کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹریننگ ان کے اسٹاف کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی تاکہ وہ طلبہ کو قانونی ہجرت کے اختیارات، غیر قانونی ہجرت کے خطرات، مزدوروں کے حقوق، اور سافٹ اسکلز کی اہمیت سے بہتر انداز میں آگاہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند طلبہ اس تربیت سے نمایاں فائدہ اٹھا سکیں گے اور مستقبل میں ٹیوٹا کی بیرون ملک پلیسمنٹ کی کوششوں میں ایم آرسی کا کلیدی کردار ہو گا۔

ایم آرسی پاکستان، آئی سی ایم پی ڈی ، کے پروجیکٹ مینیجر، جناب سعدالرحمٰن خان نے انجینئر معاذ سلیم، جناب عامر عزیز، ڈی جی آپریشنز ٹیوٹا اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

انہوں نےایم آر سی پاکستان کا تعارف اور اس کا دائرہ کار پیش کیا اور بتایا کہ ایم آرسی کس طرح ہجرت سے متعلق خدمات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ آئی سی ایم پی ڈی کے کردار اور پاکستان میں ایم آر سیز کے نیٹ ورک پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب عمر وزیر، پروجیکٹ آفیسر-ایم آر سی پاکستان – نے پاکستان سے ہجرت کے رجحانات، اس کے محرکات اور اہم اسٹیک ہولڈرز پر روشنی ڈالی۔

محترمہ شازیہ رفیق، سینئر کاؤنسلرایم آر سی لاہور، نے محفوظ اور باخبر ہجرت کی اہمیت، قبل از ہجرت منصوبہ بندی، تعلیم، اور تربیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ، اور متعلقہ ملکی و بین الاقوامی قوانین پر بھی بات کی۔

جناب فرحان محمود، کاؤنسلر ایم آر سی لاہور ، نے تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ، بین الاقوامی معیارات، اور محفوظ ہجرت کے لیے ضروری رہنمائی پر لیکچر دیا۔
جناب نعیم احمد، کاؤنسلرایم آرسی اسلام آباد نے ملازمت کے حصول اور کاؤنسلنگ میں سافٹ اسکلز کی اہمیت بیان کی، جن میں فعال سننے کی صلاحیت، مؤثر ابلاغ، ثقافتی حساسیت، ٹیم ورک، اور تعاون شامل تھے۔ انہوں نے ٹائم مینجمنٹ اور ترجیحات کے تعین کی تکنیکیں بھی سکھائیں۔

جناب رانا عمران ارشد، کوآرڈینیٹرایم آرسی اسلام آباد، ٹی ویٹ اداروں میں ایم آرسی کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں اور سامعین کو انگیج کرنے کے طریقوں کے متعلق بتایا۔

اس سیشن میں غیر قانونی ہجرت کے خطرات، جعلی ایجنٹوں کی پہچان، محفوظ ہجرت کے طریقے، کیریئر پلاننگ، تعلیمی مواقع، اور اسکالرشپس پر تفصیلی بات چیت اور مشقیں شامل تھیں۔شرکاء نے تربیتی سرگرمی کے دوران فرضی سیشنز بھی دیے۔

اختتامی خطاب میں جناب سعدالرحمٰن خان نے ٹیوٹا پنجاب کا شکریہ ادا کیا اورڈی پی اوز کی لگن کو سراہا۔ ٹریننگ کا اختتام ایم آر سی اور ٹیوٹا پنجاب کے اس عزم کے ساتھ ہوا کہ مستقبل میں بھی ایک محفوظ، شفاف اور ذمہ دارانہ لیبر مائیگریشن کے عمل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

تربیت کے اختتام پر، شرکاء کو ان کی بھرپور شرکت اور تربیت کی کامیابی سے تکمیل کے اعتراف میں اسناد پیش کی گئیں۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں