
عبدالقیوم آفریدی
جمرودشاکس مادوڈھنڈ میں شاہ محمد خیل کی ملکیتی کی زمین کو نقشے میں مارک کیا ضلع خیبرتحصیل جمرودکے تپہ شاہ محمدخیل کے مشران کیپٹن ریٹائرڈ صابرشاہ، خانواز، میجرخان،سیال خان اور مجاہدخان نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاکس مادوٹھنڈ میں شاہ محمد خیل کی زمین کی تقسیم 2019میں برکت علی کی سربراہی میں ہوئی ہے اور اور اس میں 80کنال زمین شاہ محمد خیل کو ملا ہے۔اس تقسیم کی کاپی اے سی آفس میں بھی جمع کی ہے۔چونکہ اب وہاں پر KV220گریڈ (این ٹی ڈی سی)تعمیر ہونے جا رہا ہے تقشے کے مطابق اس میں ہماری زمین مارک ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور قومی کمیشن کی ملی بھگت سے 2022میں گلتان خان ولد مسید خان نے اپنے نام کردیا ہے۔ جوکہ سراسر غلط اور جعلی ہے۔انہوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ، کورکمانڈرپشاور،موجودہ ڈی سی خیبراور تمام اداروں سے اپیل کی ہیں کہ گلتان خان کے نام ریوارڈ کو فوری طورپر منسوخ کیا جائے اور جن لوگوں کی زمین ہیں ان کو اپنا حصہ دیا جائے اور اس میں ملوث افسران اور جعلی قومی کمیشن کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملا تو اس سے کافی نقصان کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اے سی جمرود، ڈی سی خیبر،این ٹی ڈی سی چیئرمین اور سول جج جمرود کیساتھ درخواست جمع کئے ہیں اوراس زمین کا جو معاوضہ کا چیک آیا ہے اس وقت تک روکا جائے جب تک منصفانہ تقسیم عمل میں نہ لایا جائے۔