قبائلی ضلع باجوڑ کے  ٹریولز یونین ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس تاج میر پلازہ خار باجوڑ میں حاجی عزیز الرحمان کے آفس میں زیر صدارت حاجی اصغر خان منعقد ہوا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے ٹریولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حاجی نعیم اللہ خان ،حاجی ظفر خان ،حاجی شیرین زادہ ،حاجی عمر سعید ،حاجی امان اللہ،مولانا محمد ابراھیم ۔حاجی بہادر ۔ ضیاء الدین  حاجی عزیز الرحمن اور محمد ریاض سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

ٹریولز یونین ایسوسی ایشن کے اجلاس میں باجوڑ میں ٹریولز یونین کو مزید فعال اور منظم کرنے کے ساتھ مختلف مسائل پر تفصیل سے بحث ہوئی ۔

باجوڑ کے سطح پر ٹریولز ایجنٹس کے تربیتی ورک شاپس، تحصیل کے سطح پر یونین سازی، ورک ویزے میں آسانی اور عمرہ زائرین کےلئے اعتمادی اور کم پیکچ میں بہترین سہولیات دینے پر غور ۔

اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو باہر ممالک کو بھجنے والے ایجنٹوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔اور جو ایجنٹ اس طرح کے سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کو فوری طور پر یونین سے نکلا جائے اور  ان کے حوصلہ شکنی کرکے ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے  اداروں کے حکام سے سخت ایکشن لینے کی سفارش کیاجائے گا ۔

اجلاس میں گزشتہ مہینے ہونے ملاکنڈ ڈویژن اور پنچکوڑا ڈویژن کے اجلاسوں کے کاروائی سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔

اجلاس میں باجوڑ ٹریولز یونین کو مزید فعال بنانے کے لیے جامعہ پلان پر غور کیا گیا۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باجوڑ کے تمام ٹریولز ایجنٹس اپنے کسٹمرز کو مثالی اور اعتمادی سروسز فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس  ٹریول ایجنٹ نے  اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کسٹمرز کو اچھی سروسز فراہم کئیں تو ایسے ٹریولز ایجنٹس کی ایسوسی ایشن کی طرف سے حوصلہ افزائی ہوگی۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں