کرم خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر پاکستان آرمی اور افغان طالبان کی معاونت سے پاک افغان تاجران کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں دونوں طرف سے قبائلی عمائدین اور تاجرکمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
افغانستان کے جانب سے تاجران کے سربراہ ملک خواجہ دین، عارف جان، جبکہ پاکستان کے جانب سے کرم مال چیمبر کے صدر ملک سرتاج، ناصر، حاجی مبین حاجی نے جرگے میں شرکت کی۔
مال چمبر کے صدر ملک سرتاج نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور افغانستان تاجران اور راہداری کیلئے نئی پالسی اپنا رہی ہے جس میں ویزہ پاسپورٹ اور دیگر لوازمات کو ہونے کے بعد مال بردار گاڑیوں کو امدورفت کی اجازت دی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاسپورٹ اور ویزے کے حصول میں وقت لگتا ہے اس لئے مال برادار گاڑیوں کو لے جانے میں ڈرائیور اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ جس کے دونوں ممالک کے تاجران نے افغان اور پاکستان حکومت سے نئی پالسی میں نرمی لانے اور تین ماہ کیلئے پرانے طریقہ کار سے تجارت کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
تاجران کا کہنا ہے کہ جرگے میں میں باہمی تعاون، بھائی چارے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اور دونوں جانب راضہ مندی ظاہر کی گئی۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں