
گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے قبائلی ضلع باجوڑ کے ایک نمائندہ وفد نے سابقہ ڈپٹی کمشنر سید احمد جان مغل کے قیادت میں ملاقات کی وفد میں ڈسٹرک ناظم ضلع باجوڑ حاجی سید بادشاہ ۔محمد داؤد خان ۔حاجی نعیم اللہ خان اور حاجی گل مانودین شامل تھے۔
وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ پورے پنجاب میں عموماً اور راولپنڈی اور لاہور میں خصوصی طور پر باجوڑ کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اس کے علاؤہ گورنر کے ساتھ دیگر مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔وفد کو گورنر سردار سلیم حیدر خان نے مکمل یقین دہائی کرائی اور بعض مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کی۔
وفد نے گورنر پنجاب کا وقت دینے اور انکے باجوڑ کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پشاور کے خصوصی دورے کی دعوت دی جس میں گورنر صوبہ پنجاب میں آباد باجوڑ کمیونٹی کے لوگوں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے ۔ خار اصلاحی جرگہ کے چیئرمین سید احمد جان مغل نے گورنر پنجاب کو قبائلی ثقافتی قولہ لونگی کا تحفہ پیش کیا۔