
وادی تیراہ میں جاری آپریشن کی وجہ سے سالانہ تیراہ سپرلی مشاعرہ باڑہ بازار میں تحریک متاثرین تیراہ کے دھرنے کے مقام پر منعقد کیا گیا۔ جس کا مقصد وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی جاری دھرنے کے مطالبات کو حکام بالا تک پہنچانے اور علاقے میں امن، بھائی چارے اور یکجہتی کے فروغ دینا تھا۔
تحریک متاثرین وادی تیراہ کے چیئرمین رحمت شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا دھرنہ پچھلے پچاس دنوں سے جاری ہے آج مقامی شاعریوں نے اپنے کلام کے ذریعے ان کی مطالبات پر روشنی ڈالی اور متاثرین کو درپیش مسائل کو خوبصورت انداز میں پہش کئے۔
تحریک متاثرین وادی تیراہ دھرنے کے ترجمان صحبت آفریدی کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں امن اور خوشحالی سے لوگ زندگی گزار رہے رھے اور ہر سال اس ماہ میں سپرلی مشاعرے منعقد ہوتے جس میں آمن، ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے شاعری پیش کی جاتی تھی لیکن بدقسمتی سے اس بار ان کو اپنی وطن میں یہ موقع نہی مل سکا اور اس کے بدلے امن مشاعرے کے نام متاثرین دھرنے کیمپ میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
متاثرین کے مطالبات کیا ہے؟
تحریک متاثرین وادی تیراہ کی جانب سے پیش کئی گئی مطالبات میں چوبیس رکنی کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کو منظر عام پر لانا، فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا، رجسٹریشن عملے کی تعداد میں اضافہ اہم مطالبات ہیں۔
تحریک متاثرین وادی تیراہ کے دیگر مطالبات میں وادی تیراہ میں گھروں، باغات، زرعی زمینوں اور تجارتی مراکز کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا۔
وادی تیراہ میں جاری منصوبوں اور سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعمیر کے لیے مقامی لوگوں کی زمینیں استعمال نہ کرنا شامل ہے۔
متاثرین کیلئے اب تک کئی گئی اقدامات
ضلعی حکام کے مطابق وادی تیراہ کے اب تک 37 ہزار متاثرین کو ٹوکن جاری کئے گئے ہیں، 34 ہزار کو کرائے کے مد میں پیسے جاری کئے گئے۔
ضلعی حکام کے مطابق تمام رجسٹرڈ خاندانوں کی تصدیق کے لیے ستر رکنی ٹیم کام کر رہی ہےجن میں چوبیس رکنی کمیٹی کے ممبران، پولیو عملہ اور ضلعی حکام شامل ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو معاہدے کے مطابق تمام مراعات دی جائیں گی جن کی تصدیق پولیو ڈیٹا سے مکمل کر لی جائے گی۔
جس میں اب تک 14 ہزار کی تصدیق مکمل ہوچکا ہے اور 12 ہزار متاثرہ خاندانوں کو گاڑی کے کرایہ کے ساتھ معاہدے کے تحت دو لاکھ پچاس ہزار کے بجائے دو لاکھ چالیس ہزار روپے سم کے ذریعے بھیجنے کے لئے دستاویزات ضلعی حکام نے پی ڈی ایم اے کو بھیج دیا گیا ہے۔



