ذاکر آفریدی

ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس میں باڑہ پریس کلب اور ہلال احمر پاکستان کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔میچ چھ ،چھ اورز پر مشتمل تھا۔ ہلال احمر پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ اور کے اختتام 50 رنز سکور کرکے باڑہ پریس کلب ٹیم کو 51 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

جواب میں ہلال احمر کے کھلاڑیوں نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے  باڑہ پریس کلب کے کھلاڑیوں نے ہدف پورا کرنے کے تعاقب میں غیر ضروری شارٹ مار کر وکٹ گنوا دیئے اور مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گئے۔ اور یہ دوستانہ میچ ہلال احمر پاکستان ٹیم نے جیت لیا۔

آخر میں ہلال احمر پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر معاذ فدا نے کھلاڑیوں میں مڈلز اور انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر معاذ خان نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور تفریح کیلئے بھی مواقع فراھم کر رہے ہیں۔صحافت کا پیشہ انتہائی رسکی اور اس میں ذہنی تھکاوٹ بہت زیادہ ہوتا اس لئے حلال احمر نے ایک کاوش کرکے ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جس کا مطلب باہمی ربط اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہے انہوں نے باڑہ پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے آئیندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔باڑہ پریس کلب کے صدر کامران آفریدی نے ہلال احمر پاکستان کے تمام آفیشلز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بہترین میچ کا انعقاد کرکے تفریح کا موقع فراھم کیا۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں