
ذاکر آفریدی
گزشتہ ماہ کو مجاہد آفریدی سے پشاور پشتخرہ کے حدود سربند میں چھینی گئی ایک کروڑ روپے اور گاڑی کی برآمد کرنے پر قبیلہ کمر خیل کے مشران نے پشتخرہ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پشاور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
قبیلہ کمر خیل سے تعلق رکھنے والے مجاہد ، راحیم گل آفریدی، حاجی سید غنی، قومی مشر حاجی بریخ محمد ، قومی مشر اسماعیل اور دیگر نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ پشتخرہ ایس ایچ او عمر آفریدی اور ایس ایچ او سربند کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے گزشتہ ماہ ہمارے بھائی مجاہد آفریدی سے سربند کے مقام پر چھینی گئی ایک کروڑ 14 لاکھ کی رقم اور گاڑی برآمد کر لی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عمر آفریدی کے خلاف منگھڑت بیانات کرنے والے عرفان آفریدی اور اس کا بھائی اس کیس کا ماسٹر مائنڈ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ سربند کے مقام پر ویگو گاڑی میں کالے کپڑوں میں ملبوس آفراد نے مجاہد سے ایک کروڑ 14 لاکھ روپے اور الٹو موٹر کار چھین کر فرار ہوگئے ۔
جس کے بعد ایس ایچ او پشتخرہ عمر آفریدی نے کاروائی کرتے ہوئے ہمارے چھینی گئی رقم اور الٹو موٹر کار برآمد کرکے کئی افراد گرفتار کر لیں۔ جس میں کچھ رقم اور بعض ملوث افراد ابھی تک روپوش ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے جس پر ہم ایس ایچ او پشتخرہ عمر آفریدی اور ان کے ٹیم کا نہایت مشکور ہیں۔ جنہوں نے ہمارے چھینی گئی رقم اور الٹو موٹر کار برآمد کی انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشتخرہ پولیس کے خلاف منگھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے والے عرفان اور ان کے ساتھی اس بڑے ڈکیتی اور اغوا کاری کے کیس کا ماسٹر مائنڈ ہیں جس پر ہم جملہ خاندان مشران پولیس کے اعلیٰ حکام سے تمام ملوث ملزمان کے خلاف بھی قانونی کارروائی اور ان کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔