
گزشتہ روز کاٹلنگ شیرو کٹی گھڑی کے علاقے میں نامعلوم افراد کے جانب سے چالیس سالہ سید رحیم شاہ نامی شخص پر شدید فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول کے بھائی سید نواب کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی پر گھر کے قریب کھیتوں میں نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کرکے کے مار دیا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے اس کے بھائی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ان کو اطلاع ملتی ہے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کو قریبی کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال کو منتقل کیا۔
ہسپتال کے مطابق سید رحیم شاہ فائرنگ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری کردی۔