گزشتہ رات ضلع لوئر کرم کے علاقے بگن میں مسلح  شرپسندوں کے کاروائی میں سینیئر صحافی ریحان محمد کا گھر اورحجرہ مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوئے گئے جبکہ اُن کے خاندان کے افراد نے قریب دوسرے علاقوں میں بے سر وسامانی کی حالت میں پنا ہ لی ہوئی ہے۔ رابطہ پر  ریحان محمد نے بتایا کہ گزشتہ رات بگن کے علاقے میں شدید فائرنگ شروع ہوئی جس میں مسلح شدت پسندوں کے جانب سے ہلکے اور بھاری اسلحہ کا استعمال کیاگیا۔ اُن کے بقول بگن بازار کومکمل طور پر جلایا گیا جبکہ بعد میں مکانات کو بھی آگ لگنا شروع کردیا جس میں بڑے پیمانے پر گھروں کو مکمل طورپر جلایا گیا۔ اُنہوں نے کہاکہ انتہائی مشکل صورتحال تھی کیونکہ ایک طرف شدید فائرنگ جبکہ دوسری طرف خواتین اور بچوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنا تھا۔اس سے قبل اپر کرم سے تعلق رکھنے والے صحافی جنان حسین کو لوئر کر م میں کانوائے پر مسلح حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔

صحافی برادری نے ضلع کرم کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور علاقے میں مستقل امن کا مطالبہ کیاہے۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں