ضلع کرم میں امن کی بحالی کیلئے فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کیلئے امن معاہدہ کیا گیا ہے۔ صدہ کے مقام پر ضلعی انتظامیہ کے موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کیلئے امن تیگہ (پتھر) رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق قوم وتیزئی اہلسنت فریق دوئم اہل تشیع بذریعہ علیزئی کے ساتھ امن تیگہ رکھ دیا۔ جو دونوں فریق امن تیگہ کی تکمیل کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین کوہاٹ معاہدہ پر من و عن عمل درآمد کیلئے تیار ہیں اور کوہاٹ معاہدہ کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل کرنے کے پابند رہے نگے۔

معاہدے کے شق نمبر تین کے مطابق اس تیگہ کے معیاد کے دوران دیرپا امن کے قیام کیلئے مذاکرات بات چیت کی جب بھی جہاں پر بھی ضرورت پڑے گی دونوں فریقین معاملات بذریعہ مذاکرات حل کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

معاہدے کے مطابق اس اس امن تیگہ معاہدہ کے خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانونی کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں جرم دار تصور ہو گا۔

معاہدے کے مطابق قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں میں دونوں فریقین انتظامیہ/ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔مقامی لوگوں کے مطابق معاہدہ پورے علاقے کے عوام کے لیے ایک نیا امید کا پیغام ہے اور اس سے علاقے میں امن و سکون کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ امید کی جاتی ہے کہ اس معاہدے کی کامیاب تکمیل سے علاقے میں مزید دیرپا امن قائم ہو گا۔

جرگہ ممبران کا کہنا ہے کہ ’امن معاہدہ آٹھ ماہ کے لیے کیا گیا ہے تاہم جو بھی فریق معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مقامی مشر افضل خان کا کہنا ہے کہ ضلع کرم امن کی بحالی انتہائی ضروری تھی اور امید کی جاتی ہے کہ اس معاہدے سے علاقے میں امن بحال ہوگا۔

بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع کرم کے صدر خیالی اورکزئی کا کہنا تھا کہ انہوں پہلے دن سے علاقے میں امن کی بحالی کیلئے ہر جگہ پر آواز بلند کیا ہے اور امن میں ہر کسی کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بگن پر لشکر کشی کے بعد بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے اور جب بگن بازار کی بحالی ہوگی لوگوں کو روزگار ملے گا تب علاقے میں امن پیدا ہوگی

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ ’امن معاہدہ خوش ائند اقدام ہے قبائل کے عمائدین قیام امن میں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلد دیرپا امن قائم ہو سکے۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں