ضلع کرم کے تحصیل لوئر کرم قوم وتیزئی کے علاقوں میں امن اور علاقے میں بحالی کیلئے پشاور ورسک روڈ پر اورکزئی ہاوس میں اے ڈی سی ضلع کرم عامر نواز کے سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور قوم کے نوجوانوں کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں نوجوانوں اور علاقے کے مشرانوں نے علاقے میں درپیش مسائل حکومت کے نمائندوں کے سامنے پیش کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے  بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نوروز خان نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علاقے میں مسائل کی وجہ سے لوگ واپس اپنے علاقوں کو نہیں جاسکتے۔ بگن پر لشکر کشی کے دوران شہداء، زخمی افراد، جلے ہوئے گھر، جلے ہوئے بازار کا سروے ہوچکا ہے لیکن اس میں ابھی بھی کچھ مکانوں کے سروے نہیں کیا گیا ہے خاص طور پر مندوری اور بگن زوڑ کلے میں مسمار ہونے والے گھروں کا سروے نہیں ہوا ہے، لہذا ان کی سروے کرائے جائے اور ان کو جلد از جلد ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بگن میں متاثرین کیلئے حکومت کے جانب سے پیکج لایا گیا ہے لیکن وہ سٹور میں رکھا گیا ہے وہ خراب ہونے والے ہیں اس کو جلد از جلد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے علاقے کے لوگوں کیلئے پولیس کیلرئنس سرٹیفکیٹ پر بغیر کسی وجہ پابندی لگائی ہے لہذا وہ پابندی ہٹا کر علاقے کے لوگوں کو روزگار میں مدد فراہم کیا جائے۔

اس موقع افضل خان کا کہنا تھا کہ بگن پر لشکر کشی کے دوران سکولوں کو مکمل طور پر جلائے گئے ہیں اب میٹرک امتحان شروع ہونے والا ہے لیکن جہاں پر امتحان ہے وہ سکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے لہذا فوری طور پر طلباء کیلئے دوسری مناسب جگہ پر امتحان لینے کا بندوبست کیا جائے۔ علاقے کے نوجوانوں نے علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو جلد شروع کرنے اور نئے سکولوں کی منظوری دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بگن پر لشکر کشی میں بگن نادرا، نیشنل بینک، اخوت مائیکروفائنانس بینک، ایجوکیشن آفس سمیت غیر سرکاری اداروں کے دفاتر جل گئے ہیں لیکن حکومت نے ان کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے، قوم کے نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ ان دفاتر کو جلد بحال کیا جائے۔

ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کا اشد ضرورت ہے جس کیلئے امن لانا ضروری ہے۔ اس قوم کی نوجوانوں سے ماضی میں بھی امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی اپنے خدمات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے علاقے میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کی حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

اے ڈی سی ضلع کرم کا کہنا تھا کہ واقعی لوئر کرم بگن میں بہت سے مسائل ہیں حکومت نے اس طرح جرگوں کے ذریعے مسائل کو جمع کرنا شروع کیا ہے اور جلد علاقے میں بحالی اور امن کیلئے متحد ہوکر کام کرینگے۔ انہوں نے قوم کے نوجوانوں سے کہا کہ جتنے مسائل اور تجاویز پیش کی حکومت ان پر جلد از جلد عملدرآمد شروع کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح جرگوں سے علاقے میں امن و امان خوشحالی کیلئے راستے آسان ہونگے۔ علاقے کے مشران نے جرگے کے بعد کہا ایک ہفتے میں علاقے کو تمام افراد کی واپسی ہوگی۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں