اقوام متحدہ کے ادارے (یواین ڈی پی ) کی پراجیکٹ گلاف ٹو نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کچن گارڈننگ سے متعلق گھریلو خواتین کو تربیت دے گئی۔ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد یواین ڈی پی پاکستان کے پراجیکٹ گلاف ٹو (گلیشیل لیک آوٹ برسٹ فلڈز )کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت سوات کے مختلف علاقوں مانکیال، مٹلتان اور اتروڑ وادیوں کی خواتین کمیونٹی کوکچن گارڈننگ پر تربیت دی گٸ۔

یواین ڈی پی کے اس اقدام کا مقصد ان خواتین کیلئے متبادل ذریعہ معاش کے مواقعے بڑھانے کیساتھ ساتھ گلاف اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات واثرات سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کی مہارتیں بڑھانا ہے تاکہ ان کی مالی حالت بہتر ہوسکے اور وہ کچن گارڈننگ کو فروغ دے سکیں۔

تربیتی ورکشاپ کا انعقاد9 سے 11 اگست 2024 تک محکمہ موسمیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات تحفظ کے تعاون سے کیاگیا ۔ جس میں 60 خواتین کو کچن گارڈننگ سے متعلق مختلف مہارتوں سے آراستہ کیا گیا۔اس موقع پر شرکاءمیں باغبانی کے آوزار، بیج، کیڑے مار ادویات اور کھادبھی تقسیم کی گئی تاکہ ان کااستعمال کرکے وہ زرعی پیداوار بڑھا سکیں اور اپنے لیے روزگار کے مواقعے پیدا کرسکیں۔

اس موقع پر خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والی خاتون شمیم بی بی نے بتایاکہ اگرچہ وہ برسوں سے سبزیاں اگاہ رہے ہیں لیکن انہوں نے اس کیلئے روایتی طریقہ اپنا رکھے تھے جس سے زرعی پیداوربھی محدود رہی جو ان کی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی تھی ۔ اس تربیت کے بعدوہ اس قابل ہونگی کہ مزید سبزیاں اگاہ سکیں جو نہ صرف ہماری خاندانوں کی ضروریات پورا کرے گی بلکہ مارکیٹ میں اضافی سبزیاں فروخت کرنے کے قابل ہوسکی گے۔

اسی طرح مانکیال وادی کی عالیہ ناز نے بتایاکہ ہم ہر سال سبزیاں اگاتے ہیں لیکن قدرتی آفات اور سیلاب سے ان کی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے بعض اوقات پانی کی کمی کیوجہ سے ہم مطلوبہ پیداوار حاصل نہیں کرپاتے لیکن اس تربیت کے ذریعے ہم نے یہ سیکھا کہ فصلوں کی پیداوار، پانی کاموثر نظام اور نامیاتی کھادوں کے استعمال جیسے طریقوں سے غیر متوقع گلاف اور پانی کی قلت کے معاشی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یو این ڈی پی کایہ پروجیکٹ گلگت بلتستان کی 16 اور خیبر پختونخوا کی 8 وادیوں میں کام کر رہا ہے جو متعلقہ کمیونیٹیز کو گلاف اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی نشاندہی اور ان کے خطرات کو کم کرنے سے متعلق آگاہی دے رہی ہے یہ پراجیکٹ مذکورہ علاقوں میں روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کیساتھ ساتھ ان کمیونیٹیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کررہی ہے تاکہ یہ کمیونیٹیززراعت کے جدید مہارتیں سیکھ کر اپنی خوراک میں خودکفیل ہوسکیں ۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں