خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے مالی سال 2022-23 کے پہلے 8ماہ میں 20ارب 21کروڑ روپے سے زائد اکٹھے کرلئے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف 35ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 20 ارب 21کروڑ روپے سے زائد کے محاصل اکٹھے کرلئے اور گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال 31 فیصد زیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کیپرا نے 15ارب 40کروڑ روپے کے محاصل اکھٹے کئے تھے۔

خیبرپختونخوا میں کیپرا کو سیلز ٹیکس آن سروسز اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس اکٹھا کرنے اور اسکا انتظام سنبھالنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران کیپرا نے سیلز ٹیکس ان سروسز کی مد میں 17ارب 80کروڑ جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 2اوب 40کروڑروپے کے اکٹھے کرلئے۔

واضح رہے کہ کیپرا کو رواں برس کے دوران 35 ارب روپے کا ہدف دیا گیا ہے۔

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں