ضلع کرم کے علاقے سنٹرل کرم میں واقع مرغے چینہ پکہ وڑئے پولیس چیک پوسٹ پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید کانسٹیبل قوت خان کی نمازہ جنازہ لوئر کرم صدہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی شہید کی نمازہ جنازہ میں ڈی پی او کرم احمد شاہ ، سرکلز پولیس افسران، جوانوں سمیت کرم ملیشیاء کے افسران کے علاؤہ علاقہ مشران و شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید پولیس اہلکار کو کرم پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کرتے ہوئے پھول چڑھائے اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی
اس موقع پر ڈی پی او کرم احمد شاہ نے کہا کہ کرم پولیس دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور اس بزدلانہ واقعے میں ملوث شرپسندوں کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کرم پولیس ہر وقت مٹی کے دفاع اور حفاظت کیلئے تیار ہیں اور اس سبز ہلالی پرچم کو اونچا رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا
یاد رہے کہ گزشتہ رات سنٹرل کرم مرغے چینہ پکہ وڑئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کرم پولیس اہلکار قوت خان شہید جبکہ شہزاد نامی پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔