تحریر مریم منیر

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تحت خدماتِ کمیشن خیبر پختونخوا ،ایکٹ 2014، جس کا قیام 2015 میں عمل میں لایا گیا۔ کمیشن خیبر پختونخوا کے سولہ (16) ضلعوں میں اپنے خدمات انجام دے رہا ہے۔ خدماتِ کمیشن خیبر پختونخوا بنیادی طور پر زندگی کے سولہ (16) بنیادی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس کو پورا کرنے کا تہیہ کرنے کے ارادے سے سرگرمِ عمل ہے جس میں شناختی کارڈ ،لائسنس اور پاسپورٹ کا اجراء،بجلی ،پانی اور گیس کے سلسلے کا قیام، صحت کے خدمات،تعلیم کےخدمات،روزگار کے مواقع،شہریوں کو ہنر کے مواقع فراہم کرنا عوامی سطح پر زندگی کے ہر ممکن پہلوؤں پر آگاہی پروگرام منعقد کرناہے۔

تین روزہ یوتھ لیڈرشپ پروگرام جو گورننس اور پبلک اکاؤنٹیبلیٹی کے تحت منعقد ہوئی۔ اب میں اس قابل ہو گئی ہوں کہ میں ادارہ معلومات اور خدماتِ کمیشن سے باخبر ہو گئی ہوں اور اس کی اہمیت و افادیت سے بھی واقف ہو گئی ہوں۔ یہ تین روز ہم سب (ٹریننگ کے شرکاء) کے لیے بہت مفید رہے جہاں ہم آئین کے تحت حکومت کے ان تین بنیادی پہلوؤں سے واقف ہو گئے ہیں اور اب ہم اس ارادے کے ساتھ کہ یہ تعلیم اپنےگھر ،دوست ،احباب ،تعلیمی اداروں ،کام کی جگہوں پر اور عوامی سطح پر آگے پہنچائیں گے ،آگے بڑھیں گے۔میری پہلی کوشش ہوگی کہ اس کو ہر ممکن جگہوں پر آگے پہنچاؤں کیوں کہ تعلیم کہ کمی کی وجہ سے بہت سے لوگ اس سے بے خبر ہیں۔ سکول، کالج، یونیورسٹی، ورک پلیس یا عوامی سطح پر اس کی ٹریننگ منعقد کراؤں۔ زندگی کے ہر پہلو سے جڑے ہوئے لوگوں کے لیے (جو شناختی کارڈ کے مالک ہو) یہ ضروری ہے کہ وہ حکومت کے اس پہلو سے آگاہی حاصل کرے اور ان کے تمام تر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں