"خپل صحت کارڈ” کا آغاز – عوامی صحت کے شعبے میں نیا سنگ میل
پشاور: خیبر پختونخوا میں عوامی صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر "خپل صحت کارڈ” کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ یہ صحت کارڈ پاکستانی اور افغان شہریوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم افراد کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے شہری صحت کی خدمات تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے، خاص طور پر وہ افراد جو مالی مشکلات کی بنا پر معیاری علاج سے محروم رہ جاتے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خالد وقاص، سی ای او گلوبل اسلامک تکافل و آفریدی میڈیکل شاہ جہان آفریدی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ۔اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے تحت عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ "خپل صحت کارڈ” کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے گلوبل اسلامک تکافل ایک شرعی کمپنی کی حیثیت سے 2015 سے صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مختلف صحت کے ادارے جیسے آفریدی میڈیکل کمپلیکس، AMG فاؤنڈیشن، پشاور میڈیکل کمپلیکس، اور آفریدی کالج آف نرسنگ بھی اس منصوبے میں شامل ہیں، جو غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ "خپل صحت کارڈ” کا مقصد پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، دبئی، قطر، خیبر پختونخوا اور دیگر خلیج ممالک کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف علاج کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ عوامی صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں بھی آئیں گی۔
یہ منصوبہ اس وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے، جب کہ آبادی میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے صحت کے شعبے میں سنگین مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ "خپل صحت کارڈ” کے ذریعے شہری صحت کی سہولتیں معیاری اور کم لاگت میں حاصل کر سکیں گے۔ "خپل صحت کارڈ” کا آغاز خیبر پختونخوا، سعودی عرب، دبئی، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں عوامی صحت کے شعبے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا اور اس کا مقصد عوامی سطح پر صحت کے مسائل کو حل کرنا اور صحت کی سہولتوں کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی سے پورے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ خلیج کے ممالک میں بھی عوامی صحت میں بہتری آئے گی۔
اپنا صحت کارڈ۔۔۔خپل صحت کارڈ کے مختلف کٹیگریز ہیں جس میں،گولڈ،ڈائمنڈ اور پلاٹینم شامل ہیں جسکی قیمت 30 ہزار،40 ہزار 50 ہزار ہیں۔
اس صحت کارڈ میں کینسر،کاسمیٹک سرجری،ہئر ٹرانسپلانٹ اور ڈینٹل کے علاوہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہوگا۔
اپنا صحت کارڈ۔۔۔۔ خپل صحت کارڈ کے لئے پاکستانی اور افغان شہری ان لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور یا مرکزی دفتر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
رابطہ نمبر: +923309000044
Email:globalislamictakaful@gmail.com