ذاکر آفریدی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجنئینر شارق ریاض خٹک کی سربراہی میں ریسکیو 1122 خیبر کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کا ا منعقد ہوا جس میں ضلعی افسران نے شرکت کی۔

ایمرجنسی افیسر انجنئنر بریال مختیار نے ماہانہ رپورٹ اور ضلع بھر میں ریسکیو 1122 کے حوالے سے کارکردگی پر تفصیلات فراہم کی, رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 386 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی، مختلف ایمرجنسیز کے دوران386 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کی، ریسکیو 1122 خیبر نے اکتوبر کے دوران 28 روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سہولیات فراہم کی، گزشتہ ماہ میں 244 میڈیکل ،05 آ تشزدگیاں اور 06 گولی لگنے/لڑائی جھگڑوں کے واقعات رونما ہوئے ، 01 دھماکے اور 22 ریکوری اور دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں ،ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 146 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اکتوبرکے مہینے میں 12905کالز موصول ہوٸیں، جسمیں زیادہ تر غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئینر شارق ریاض خٹک نے ضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کیلئے مختلف سکولز، کالجز، مدرسوں اور کمیونٹی لیول پر فاٸر سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم کرنے پر مزید تیزی لانے اور جامع پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں