ضلع خیبر کے دو افتادہ وادی تیراہ میں جاری کشیدگی اور سیکورٹی فورسز و دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مقامی تاجر کے موت کے خلاف انجمن تاجران باڑہ کا باڑہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس۔تاجر کے تیراہ میدان تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لیں۔ تاجر برادری کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
انجمن تاجران باڑہ کے صدر سید آیاز وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے کئی مہینوں سے ضلع خیبر تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا جارہاہے جس کی وجہ سے نہ صرف تاجر برادری بلکہ مقامی آبادی کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں کہاکہ کل سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چھڑپ میں مقامی تاجر اجمل جان بحق ہوگیا جو انتہائی افسوناک اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں انجمن تاجران باڑہ وادی تیراہ کے تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین جلات خان، جنرل سیکرٹری اجمعین آفریدی، سابق صدر معراج آفریدی اور اسحاق آفریدی سمیت انجمنں تاجران باڑہ کے نومنتخب کابینہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائے۔ تاجر برادری انتہائی کھٹن حالات سے گزر رہی ہے۔ تعاون کرنے بجائے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
تاجر یونین نے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا کہ اگر تین دن مقامی تاجر برادری کے اعتماد بحال نہیں کیا گیا تو باقاعدہ طور پر احتجاج شروع کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی ایس سی، سیکٹر کمانڈر، حکومت اور سکیورٹی فورسزکو ہوش سے کام لیں اور اگر دوبارہ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ملک کے سطح پر تاجر برادری شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور اداروں پر عائد ہوگی۔
تاجر برادری نے علاقے کے سیاسی اتحاد پر بھی اس مشکل وقت میں تاجر برادری کے ساتھ دینے پر بھی زور دیا گیا۔