
باڑہ بازار کے تمام سٹریٹ لائٹس جلد ٹھیک ہوکر باڑہ بازار کی رونق بحال ہو جائی گی انجمن تاجران باڑہ بازار صدر سید آیاز وزیر
خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں سڑک کے درمیان خراب لائٹس میڈیا رپورٹس اور انجمن تاجران باڑہ بازار اور عوام کی بار بار شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اس کی بحالی پر کام شروع کر دیا ہے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید آیاز وزیر نے کہا کہ رات کے وقت باڑہ بازار کو روشن رکھنے کے لئے لائٹس عرصہ دراز سے خراب تھے جن پر منتخب نمائندگان ایم این اے اور ایم پی اے نے خصوصی طور پر متعلقہ ادروں کو لیٹرز بھیج دیں کہ ان کو جلد از جلد ٹھیک کر دیا جائے جن پر باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے باڑہ نے ان لائٹس کی بحالی پر کام شروع کردیا ہے جن کی وجہ سے اب باڑہ بازار رات کو روشن رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ باڑہ بازار میں پانی کا مسلہ بھی حل ہونے کو قریب ہے اور تمام مارکیٹوں میں پینے کا صاف پانی مہیا ہوگی باڑہ بازار کی آبادکاری کے لئے مل کر کوششیں کرینگے اور وہ وقت دور نہیں کے پہلے کی طرح باڑہ بازار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ان کے نام پر ملک کے مختلف علاقوں میں مارکیٹیں آباد ہونگے۔