قبائلی ضلع باجوڑ کے تحصیل  سالارزئی کے ویلج کونسل نازکیی سور ڈاگے شگئی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گاؤں چینار سور ڈاگے شگئی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ فائنل مقابلہ ار زیڈ کے ٹیم اور بارانی کنڈرو الیون کے درمیان ہوا۔
فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ار زیڈ کے ٹیم نے فتح اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں ار زیڈ کے  ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔
فائنل میچ کے موقع پر تحصیل چیئرمین حاجی سید بادشاہ، رکنِ قومی اسمبلی ضلع باجوڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے فوکل پرسن میاں حبیب گل ، ار زیڈ کے ٹیم کے سینئر رہنماء واجد اقبال ،گل منیر آزاد ،ملک ایوب خان ،ملک اکبر زیب ، سابقہ منسٹر و ایم پی اے انورزیب کا فوکل فرسن ملک فرمان ،چیئرمین خلیل الرحمٰن ،چییرمین نور اور وی سی چیئرمین قاری صاحب زادہ ،ملک لطیف الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر وی سی چیئرمین قاری صاحب زادہ اور ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے اس طرح کے کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہیے۔

ٹائم لائن اردو ٹیم
ٹائم لائن اردو کے رپورٹرز، صحافی، اور مصنفین پر مشتمل ٹیم

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں