ذاکر آفریدی

ہلال احمر پاکستان کے زیر انتظام باڑہ پریس کلب میں صحافیوں کے لئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد جنگ زدہ علاقوں میں بارودی مواد کے خطرات سے بچنے کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس پروگرام میں ہلال احمر پاکستان ڈپٹی ڈاریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ضم اضلاع معاذ فدا ،ذیشان آفریدی باڑہ پریس کلب صدر کامران آفریدی بھی موجود تھے۔ تربیتی سیشن میں عامر آفریدی نے کہا کہ علاقے میں بارودی مواد کے خطرات سے بیچنے کے لئے آگاہی بہت ضروری ہے جن کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سٹیک ہولڈرز کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں لیکن صحافیوں کے ساتھ مقصد بہت سے لوگوں کو آگاہی پیغام پہنچانا ہیں۔ کیونکہ صحافی عوام کو پیغام آسانی کے ساتھ پہنچاتے ہیں بارودی مواد کے خطرات سے محفوظ رہنے کےلئے آگاہی بہت ضروری ہے صحافی اپنے رپورٹنگ اور تشہیر کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہونے سے بچ سکتے ہیں بارودی مواد کے حادثات میں معزور افراد کے لئے مصنوعی اعضاء بھی لگاتے ہے صحافی اور ہلال احمر پاکستان مل کر علاقے کے لئے کام کرینگے ۔ ہلال احمر پاکستان بارودی مواد کے خطرات سے بچنے کے لئے کام کے ساتھ صحت ،تعلیم اور فرسٹ ایڈ پر بھی کام کرتا ہیں

دوتانی ڈیجیٹل
رضا دوتانی ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ پے جو میڈیا اور صحافت سے وابستہ افراد اور اداروں کو جدید ڈیجیٹل سروسز مہیا کرتا ہے اور جدید طرز کی ویب سائٹس بناتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں