گزشتہ شام کو لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سواروں نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور محمد بلال پر نامعلوم افراد نے گولیوں سے حملیہ کیا جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوا۔
شاہدارہ پولیس تھانے کے مطابق یوسف پارک چوکی کو اطلاع ملی کہ علاقے میں شام پانچ بجے فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے اور وہاں پر پولیس مواقعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق واقع میں محمدبلال نامی نوجوان معمولی زخمی ہوگیا جن کو قریب طبی مدد کے لئے قریب مرکز منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے واقع کے تحقیقات اور ملوث افراد کے گرفتاری کے لے کوششیں شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد بلال کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ سے جو کچھ عرصہ قبل علاقے میں جان بچانے کے عرض سے لاہور منتقل ہوگیا تھا۔ یادر رہے کہ محمد بلال کے بھائی عباس جو علاقے میں پولیوٹیم میں کام کررہاتھا اُن پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔