بنوں میں شدت پسندوں نے لوڑہ فتح خیل پل بارودی مواد سے تباہ کر دیا، جس سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لوڑہ فتح خیل پل نورڑ، غوڑہ بکاخیل اور جانی خیل سمیت ملحقہ علاقوں کے لیے آمد و رفت کا اہم ذریعہ تھا۔ پل کی تباہی کے بعد ان علاقوں کا بنوں شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دو روز قبل اسی پل کے قریب قائم پولیس چوکی فتح خیل کو خودکش بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چوکی تباہ ہوگئی تھی۔

ریحان محمد
ٹائم لائن اردو سے وابسطہ نوجوان صحافی ریحان محمد خیبرپختونخوا سے ملکی میڈیا کے لئے کام کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں