پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنیوالے پر امیدوار کو زمان پارک 50،50افراد لانے کی ہدایات جاری کرنے والی آڈیو لیک ہوگئی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹی اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور مبینہ آڈیو لیک میں ہر امیدوار کو 50،50بندے زمان پارک لے جا کر عمران خان کو شکل دکھانے کی ہدایات جاری کررہے ہیں۔
میبنہ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور زمان پارک بندے لے جانے کی بات کررہے ہیں دائود آفریدی سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ کل 50بندے لے کہ خود جائو اور 50بندے ضیاء اللہ لے کرجائے
دائود آفریدی نے جواب دیا کہ ایک قافلہ چلا گیا ہے دوسرا اور تیسرا ہفتے کو جائیگا شفیع جان کی سربراہی میں 15سے 20لوگ گئے ہیں جس پر علی امین نے کہا کہ 15سے 20گاڑیاں لے کے جائو کم سے کم 50بندے جائو اور ٹکٹ ہولڈر اپنی شکل عمران خان کو دکھائو۔اس آڈیو کے حوالے سے اب تک کسی نے تردید یا کوئی تصدیق نہیں کی ہے
تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو عمران خان کی جانب سے شدید دبائو کا سامنا ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا سے بندے زمان پارک لے جائے جا رہے ہیں۔